بہار میں اردو اسسٹنٹ مترجم کا امتحان اتوار کو، مدرسوں میں طلبہ کے قیام کا انتظام

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-02-2021
بہار میں مدرسے اب اپنے محدود دائرہ کار سے باہر آرہے ہیں
بہار میں مدرسے اب اپنے محدود دائرہ کار سے باہر آرہے ہیں

 

 

سراج انور / پٹنہ

بہار میں مدرسے اب اپنے محدود دائرہ کار سے باہر آرہے ہیں۔دینی تعلیم کی ذمہ داری سے عہدہ برا ہونے کے ساتھ جدید تعلیم کی طرف بھی گامزن ہیں۔ لیکن اب مدرسوں کو ایک اور پہل کی وجہ سے بھی سراہا جارہا ہے ۔کل 28 فروری کو اتوار کے روز بہار میں اردو اسسٹنٹ مترجم کا امتحان ہونے والا ہے۔ بہار اسٹاف سلیکشن کمیشن کے زیر اہتمام 1500 آسامیوں کے لئے لگ بھگ 80 ہزار امیدوار حصہ لیں گے۔مدارس کی تاریخ میں پہلی بار کسی امتحان پر علماء کے مہربان ہونے کا منظر دیکھا جارہا ہے ۔

ان امیدواروں کے لئے مدارس کے دروازے کو کھول دیا گیا ہے۔ مدرسوں نے تمام اضلاع میں ان کے کھانے پینے کے انتظامات کیے ہیں۔ مدرسوں کی مہمان نوازی سے طلباء کو کافی حد تک راحت ملی ہے۔ واضح رہے کہ اتوار کو منعقدہ امتحانات کا مرکز پٹنہ ، دربھنگہ ، بھاگلپور ، گیا ، مظفر پور میں ہے۔ دور دراز علاقوں سے آنے والے امیدواروں کی آسانی کے لئے بھاگلپور کے حبیب مرشد خان ، نوادہ کے مولانا زبیر ملک اور شاہنواز بدر قاسمی نے پہل کی اور اس سہولت کا آغاز کیا۔

بہارناما گروپ کے رہنما شاہنواز بدر کہتے ہیں کہ یہ اردو کی خدمت ہے۔ مدرسوں کا اردو اسسٹنٹ مترجم کے طلبا کی مدد کے لئے آگے آنا ایک قابل تحسین قدم ہے۔