کرناٹک: ڈاکٹرشکیبہ علی کو ایم ڈی ایس امتحان میں ملا فرسٹ رینک

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 02-05-2022
کرناٹک: ڈاکٹرشکیبہ علی کو ایم ڈی ایس امتحان میں ملا فرسٹ رینک
کرناٹک: ڈاکٹرشکیبہ علی کو ایم ڈی ایس امتحان میں ملا فرسٹ رینک

 

 

آواز دی وائس،بنگلور

راجیو گاندھی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے 30 اپریل 2022 کو نمہانس کنونشن سینٹر، بنگلور میں اپنی 24ویں سالانہ کانووکیشن کی تقریب کا انعقاد کیا۔

ڈاکٹر شکیبہ علی، ماسٹر آف ڈینٹل سرجری کی طالبہ نے کرناٹک میں فرسٹ رینک حاصل کیا۔ اتنی بڑی کامیابی ملنے پر انہیں گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔

ڈاکٹر شکیبہ علی کیرالہ کے کاسرگوڈ ضلع کدور کی رہنے والی ہیں۔ انہوں نے کرناٹک کے گورنر شری تھاور چند گہلوت سے میڈل اور سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔

اس موقع پر کرناٹک کے وزیر صحت ڈاکٹر کے سدھاکر، وائس چانسلر ڈاکٹر ایم کے رمیش اور دیگر معززین موجود تھے۔