بی ایچ یو میں ڈاکٹرافضل مصباحی سیکشن انچارج نامزد

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
بنارس ہندو یونیورسٹی
بنارس ہندو یونیورسٹی

 

 

آواز  دی  وائس، وارنسی

آج ڈاکٹرافضل مصباحی کو اردوسیکشن، مہیلامہاودیالیہ(ایم ایم وی)، بنارس ہندویونیورسٹی کاانچارج نامزدکیا گیا ہے۔

ایم ایم وی کی پرنسپل پروفیسراینومہتانے انھیں یہ ذمہ داری سپردکی ہے۔

ڈاکٹرافضل مصباحی ایم ایم وی اردوسیکشن میں جنوری 2020 سے اسیسٹنٹ پروفیسرکے طورپرتدریسی فریضہ انجام دے رہے ہیں۔

ازیں قبل وہ مدھیہ پردیش کی ڈاکٹرہری سنگھ گورسنٹرل یونیورسٹی میں سات برس تدریسی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ڈاکٹرمصباحی روزنامہ انقلاب، روزنامہ راشٹریہ سہارااورروزنامہ ہماراسماج دہلی میں ادارتی فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔

ایم ایم وی اردوسیکشن کا انچارج بنائے جانے کے بعد امید کی جارہی ہے کہ ڈاکٹرمصباحی اس سیکشن کومزید آگے لے جانے میں کلیدی کرداراداکریں گے۔

چنانچہ پروفیسرآفتاب احمدآفاقی، صدرشعبہئ اردو، بنارس ہندو یونیورسٹی نے نیک خواہشات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر مصباحی کی سربراہی میں یہ سیکشن ترقی کر ے گااوریہاں علمی و ادبی سرگرمیاں تیزہوں گی۔ اس سے یہاں کی طالبات کوبہت فائدہ ہوگااوراردوزبان وادب کا فروغ ہوگا۔

پرنسپل پروفیسراینومہتا، ایم ایم وی کے متعدداساتذہ کرام، ڈاکٹراختراوردیگراساتذہ وانتظامیہ کے اہلکاروں نے ڈاکٹرمصباحی کومبارکباد پیش کی۔