دارالعلوم دیوبند:موسیقی اور پٹاخے ہونگے تو نکاح نہیں ہوگا۔ قاری اسحاق گورا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 30-03-2021
علما اکرام سادگی کی تلاش میں
علما اکرام سادگی کی تلاش میں

 

 

 نئی دہلی ۔ مدرسہ دارالعلوم دیوبند نے شادیوں میں فضول خرچ کو روکنے اور نکاح کو آسان بنانے کےلئے ایک بڑی مہم کا اعلان کیا ہے ۔جس کے تحت علما نے اعلان کیا ہے کہ ایسی کسی شادی میں نکاح نہیں پڑھائیں گے جہاں موسیقی اور رقص کے ساتھ آتشبازی کا اہتمام ہوگا۔

دراصل یہ فیصلہ حالیہ ایک واقعہ کے بعد ہوا جس میں شاملی ضلع کے ایک مولوی نے اس دولہا کا نکاح پڑھانے سے انکار کردیاجو میوزک پر گاڑی کی چھت انتہائی بے حیائی کے ساتھ ناچ رہا تھا۔ اس منظر کو دیکھنے کے بعد مولوی صاحب نے نکاح پڑھانے سے انکار کردیا تھا۔اس کے بعد محفل میں سناٹا ہوگیا تھا۔ لڑکے والوں نے پھر کسی اور مولوی صاحب کو بلایا اور جلدی جلدی نکاح کراکے بارات کو رخصت کردیا تھا۔

 دیوبند میں ایک مشہور عالم قاری اسحاق گورا نے کہا ہے کہ ’’۔ ہرجگہ علما ئے کرام سے کہا جاتا ہے کہ وہ ایسی شادیوں میں نکاح نہ کریں۔ ہم خود اس قسم کی شادیوں کے خلاف ہیں،ہم بھی جہیز کے خلاف ہیں۔ہم ایسی شادیوں میں نکاح نہیں پڑھائیں گے جن میں جہیز کے نام پر پیسہ کا لین دین بھی ہوگا۔ایسی شادیوں کے بائکاٹ کا فیصلہ مظفرنگرمیں علما ئ کی ایک میٹنگ میں کیا گیا ہے۔

 علما نے لوگوں پر بلند آواز میں موسیقی اور پٹاخوں کے استعمال سے گریز کرنے کا بھی زور دیا ہے۔مولانا مفتی اسرارالحق ، جنہوں نے اجلاس طلب کیا تھا نے کہا ہر مولوی نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ یہاں تک کہ علاقے کے نامور افراد نے بھی ہم سے اتفاق کیا ہے۔