امارت شرعیہ: دسویں کےطلبا کے لیے کریش کورش شروع

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 29-10-2021
امارت شرعیہ: دسویں کےطلبا کے لیے کریش کورش شروع
امارت شرعیہ: دسویں کےطلبا کے لیے کریش کورش شروع

 


آواز دی وائس، پٹنہ

  امارت شرعیہ کے زیر اہتمام دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات دینے والے طلبا کے لیے چار مہینے کا کریش کورس شروع کیا جا رہا ہے۔

 امیر شریعت بہاراڈیشہ و جھارکھنڈ مولانا احمد ولی فیصل رحمانی نے پہلے دن سے ہی تعلیمی ترقی کو امارت کے لئے اولین ترجیحی ایجنڈا بنایا ہے ۔

آپ کی سوچ ہے کہ ملت کا ہر بچہ اسلامى ماحول میں معیاری تعلیم حاصل کرے۔ اپنی اس فکر کو عملی جامہ پہنانے کے لیے امارت شرعیہ کے پلیٹ فارم سے کئی منصوبوں کا آغاز ہو چکا ہے۔

جس میں امارت کے دائرہ کار کے تمام اضلاع میں دینی مکاتب کے قیام اورپرائمری، مڈل اورسینئر سکینڈری کے معیاری اسکولوں کے قیام کا روڈ میپ تیار کیا جا رہا ہے۔

اس کے ساتھ ہی حضرت امیر شریعت نے ان طلبہ و طالبات کے لیے جو 2022میں میٹرک کا امتحان دینے والے ہیں بہترین تحفہ دیا ہے اور امارت شرعیہ کے کیمپس میں ان کے لیے میٹرک کی بہتر تیاری کے لیے چار ماہ کا کریش کورس(crash course) شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

جہاں ماہر اساتذہ کے ذریعہ امتحان کی تیاری کرائی جائے گی ۔ یہ حقیقت ہے کہ پچھلا دو تعلیمی سال لاک ڈاؤن کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوا ہے ۔ اس درمیان، خاص طور پر مائنوریٹی کے طلبہ و طالبات کا بڑا تعلیمی نقصان ہوا ۔

اسکولوں و کوچنگ سنٹروں کے بند رہنے کی وجہ سے ان کی تعلیم پر بہت برا اثر پڑا ہے اور امتحان کی تیاری کے سلسلہ میں مناسب رہنمائی اور تیاری نہیں ہوپائی ہے ۔

آگے کی تعلیم کے لیے کسی بھی اچھے پلس ٹو اسکول یا کالج میں مطلوبہ اسٹریم میں داخلہ کے لیے میٹرک میں اچھے نمبرات سے کامیاب ہونا بہت ضروری ہے ۔ اس لیے ایسے طلبہ و طالبات کی ضرورت کا خیال کرتے ہوئے امارت شرعیہ کے زیر اہتمام میٹرک کے امتحان کی تیاری کا نظم امارت شرعیہ کے کیمپس میں واقع ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کی عمارت میں کیا گیا ہے۔

اس کوچنگ کی مندرجہ ذیل خصوصیات ہوں گی

1 ۔ کوچنگ کی مدت(Duration)چار ماہ ہوگی۔

2۔تعلیم کا وقت سنیچر اور اتوار کو پورا دن اور ہفتہ کے بقیہ پانچ دنوں میں دو پہر ساڑھے تین بجے سے ساڑھے پانچ بجے تک ہوگا۔

3۔ میٹرک کے تمام اہم سبجیکٹ ؛ میتھ(Math)، سائنس(Science)، انگریزی(English)،سوشل سائنس(Social Science)، اردو (Urdu) اور ہندی (Hindi) کی تیاری ماہر اساتذہ سے کرائی جائے گی۔

4۔ ایڈمیشن فیس پانچ سو رو پئے (500/-)ہے ، لیکن اگر طالب علم %95 حاضر رہے گا اور اس کی کارکردگی(Performance) پچاس فیصد بچوں سے اچھی ہوگی تو ایڈمیشن فیس کورس مکمل ہونے پر واپس کر دی جائے گی ۔

5۔ جو بچے زکات کے مستحق ہیں ان کی پانچ سو روپے کی ایڈمیشن فیس بھی کورس ختم ہونے کے بعد واپس کر دی جائے گی اگر وہ 95% حاضری درج کراتے ہیں.

6۔ ایڈمیشن داخلہ ٹیسٹ (Entrance Test) کی بنیاد پر ہو گا۔ داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کے لیے آن لائن رجسٹریشن 31 اکتوبر 2021سے شروع ہوگا ۔خواہش مند طلبہ مولانا منت اللہ رحمانی پارا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کی ویب سائٹ http://mmrti.org پر آن لائن فارم بھر سکتے ہیں ، رجسٹریشن کے لیے کوئی فیس نہیں ہے۔

7۔رجسٹریشن کی آخری تاریخ 9نومبر 2021ہے ، 11نومبر 2021کو صبح دس بجے سے داخلہ ٹیسٹ (Entrance Test) ہوگا۔ مورخہ 13نومبر2021روز سنیچر سے کلاس شروع ہو جائے گا۔

8۔ کریش کورس کا یہ نظم غیر رہائشی ہوگا ، اس لیے پٹنہ ضلع سے باہر رہنے والے جو بچے اس میں شریک ہونا چاہیں گے ، انہیں اپنی رہائش کاخود انتظام کرنا ہو گا۔

9- اس پروگرام میں صرف وہ بچے حصہ لیں جو اپنی محنت پر اعتماد رکھتے ہیں اور ہر روز کم از کم آٹھ سے دس گھنٹے خود سے اپنی پڑھائی میں لگا سکتے ہیں اس لیے ان تمام طلبہ و طالبات سے جو 2022میں میٹرک کا امتحان دینا چاہتے ہیں ان سے اپیل ہے کہ وہ اس سنہرے موقع کا فائدہ اٹھائیں اور میٹرک کے امتحان کی بہترین تیاری کر کے امتحان میں اعلیٰ نمبرات سے کامیاب ہوں۔

(پریس ریلیز)