سی اے فائونڈیشن کے نتائج کا اعلان

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 10-08-2022
سی اے فائونڈیشن کے نتائج کا اعلان
سی اے فائونڈیشن کے نتائج کا اعلان

 

 

نئی دہلی: انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا نے جون 2022 کے سیشن کے چارٹرڈ اکاؤنٹنسی فاؤنڈیشن امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

امتحان میں شامل ہونے والے امیدوار سرکاری ویب سائٹس پر جا کر اپنے نتائج دیکھ سکتے ہیں۔

انسٹی ٹیوٹ جلد ہی سی اے فاؤنڈیشن امتحان کے ٹاپرز کے نام جاری کرے گا۔ انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا نے سی اے فاؤنڈیشن کے نتائج 2022 کا اعلان کیا ہے۔

عہدیداروں کے ذریعہ فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس امتحان میں کل 93729 طلباء نے شرکت کی جن میں سے 23693 نے امتحان پاس کیا ہے۔

اس بار پاس ہونے کا مجموعی تناسب 25.28 فیصد ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کے طلباء رول نمبر کے ساتھ اپنا رجسٹریشن نمبر یا پن نمبر استعمال کرکے اپنے اسکور آن لائن چیک کرسکتے ہیں۔

اگر کسی طالب علم کو لاگ ان کرنے میں دشواری کا سامنا ہے تو وہ ای میل کے ذریعے سی اے فاؤنڈیشن کا نتیجہ 2022 کا نتیجہ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔