مسلم یونیورسٹی میں سر سید ڈے کی تقریبات کا اہتمام

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 17-10-2021
مسلم یونیورسٹی میں سر سید ڈے کی تقریبات کا اہتمام
مسلم یونیورسٹی میں سر سید ڈے کی تقریبات کا اہتمام

 

 

علی گڑھ : آج اتوار ، 17 اکتوبر ،کو ایک فلسفی اور ماہر تعلیم ، سر سید احمد خان کی 204 ویں سالگرہ ہے ، انہوں نے 1875 میں محمدن اینگلو اورینٹل (ایم اے او) کالج قائم کیا ، جسے آج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کہا جاتا ہے۔

اس موقع کو یونیورسٹی کے کیمپس میں سرسید ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ آج یونیورستی میں یوم سرسید کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا. اس موقع پر فجرکی نماز کے بعد مسجد میں قران خوانی ہوئی. اس کے بعد مزار سید پر چادر چڑھائی گئی.

تقریبات میں ادارے کے اساتذہ ، طلبہ اور اسٹاف نے شرکت کی. حاضرین میں وائس چانسلر بھی شامل تھے. وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے 17 اکتوبر کو صبح 11 بجے سرسید ڈے یادگاری تقریب میں لوگوں سے آن لائن موجودگی کی درخواست کی تھی۔

تقریبات کے تحت یونیورسٹی میں ہر جانب روشنی کا اہتمام کیا گیا ہے اور سرسید کی تصویریں لگائی گئی ہیں . کی تقریب کے دوران مختلف ایوارڈز جیسے اے ایم یو آؤٹ سٹینڈنگ ریسرچرز ایوارڈ ، ینگ ریسرچرز ایوارڈ دیے گئے۔

ایک پریس ریلیز کے مطابق ، ایوارڈ وصول کرنے والوں میں پروفیسر قمر الحسن انصاری، ڈاکٹر محمد زین خان ، ڈاکٹر محمد طارق اور ڈاکٹر محمد ارشد باری کے نام شامل ہیں۔

وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے سر سید احمد خان کی یوم پیدائش کے موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سبھی کو مبارک باد پیش کی۔ وائس چانسلر نے کہا کہ جشن یوم سرسید پوری دنیا میں منایا جاتا ہے جہاں بھی علیگ رہتے ہیں، وہاں یوم سر سید کے موقع پر مختلف پروگرامز کا اہتمام کرتے ہیں، جس میں مشاعرے، تقریر اور خصوصی عشائیہ وغیرہ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔