اے ایم یو :وائس چانسلر نے اے ایم یو اسکولوں میں وزیر اعظم کی کتاب 'ایگزام واریر' کا اردو ترجمہ تقسیم کیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 19-01-2023
اے ایم یو وائس چانسلر نے اے ایم یو اسکولوں میں وزیر اعظم کی کتاب 'ایگزام واریر' کا اردو ترجمہ تقسیم کیا
اے ایم یو وائس چانسلر نے اے ایم یو اسکولوں میں وزیر اعظم کی کتاب 'ایگزام واریر' کا اردو ترجمہ تقسیم کیا

 

 

علی گڑھ، 19 جنوری: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے آج اے ایم یو اسکولوں کے طلبا کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی کی تصنیف 'ایگزام واریئرز' کا اردو ترجمہ تقسیم کیا۔ جیسا کہ عنوان سے پتہ چلتا ہے کہ یہ کتاب ان طلبا کے لیے فائدہ مند ہے جو امتحانات میں شرکت کر رہے ہیں۔ یہ کتاب امتحان میں شامل ہونے کے بارے میں رہنمائی کرتی ہے اور امتحان کے خوف کو دور کرنے میں معاون ہے۔

وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے اے ایم یو اسکولوں کے پرنسپل اور طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوان طلبہ کے لیے رہنما کتاب ہے جس کو مختلف قسم کے اشکال، سرگرمیوں اور یوگا مشقوں کی مدد سے ایک پرکشش اور انٹرایکٹو انداز میں لکھا گیا ہے۔ یہ کتاب نہ صرف امتحانات میں بلکہ زندگی کا سامنا کرنے میں بھی ایک دوست کا کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ غیر مبلغانہ، عملی اور فکر انگیز انداز میں لکھی گئی کتاب ’ایگزام واریئرز‘ ہندوستان اور دنیا بھر کے طلبا کے لیے ایک مفید ساتھی ہے۔ ہم نے اس کتاب کو تمام اسکولوں میں تقسیم کیا ہے تاکہ اے ایم یو کے اسکولی طلبہ اس سے مستفید ہوسکیں۔

اس موقع پر پروفیسر اسفر علی (ڈائریکٹر اے ایم یو اسکولس) اور مسز نغمہ عرفان (سینئر سیکنڈری اسکول-گرلز)، مسٹر فیل نفیس (ایس ٹی ایس اسکول)، مسٹر سید تنویر نبی (راجہ مہندر پرتاپ اے ایم یو سٹی اسکول)، مسز آمنہ ملک (اے ایم یو گرلز اسکول)، ڈاکٹر نائلہ راشد (احمدی اسکول برائے ویزوئلی چیلنجڈ)، ڈاکٹر ثمینہ (اے بی کے ہائی اسکول) اور ڈاکٹر صبا حسن (اے بی کے ہائی اسکول-گرلز) سمیت مختلف اسکولوں کے پرنسپل اور طلبہ کے نمائندگان موجود تھے

یاد رہے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایگزام واریئرس کتاب سے ماخذ امتحانات کی تیاری کے دوران والدین کے کردار پر چند باتیں ساجھا کی ہیں۔وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کیا؛ ’’امتحانات کی تیاری کے دوران والدین کے تعمیری کردار پر ایک دلچسپ تالیف۔ # ایگزام واریئرس