اے ایم یو: طلبا نے یونیورسٹی سرگرمیاں شروع کرانے کی مانگ کی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 08-02-2021
یونیورسٹی انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ صرف حکومت کی جانب سے جاری کورونا کے احتیاتی ضوابط پر عمل پیرا ہیں
یونیورسٹی انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ صرف حکومت کی جانب سے جاری کورونا کے احتیاتی ضوابط پر عمل پیرا ہیں

 

 علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلباء نے ہاسٹل کی سہولیات اور آف لائن کلاس کو دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کیمپس میں دھرنا دیا۔

مظاہرہ کرنے والے طلباء کا کہنا تھا کہ ملک کی دیگر سینٹرل یونیورسٹیوں کو دوبارہ کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جا چکا ہے جبکہ اے ایم یو میں ایسا نہیں ہوا ہے- طلبا نے مانگ کی کہ کیمپس میں تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کی جائیں۔

انہوں نے پروکٹر کو ایک میمورنڈم بھی پیش کیا ، جس میں یونیورسٹی کی سہولیات دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ دوسری طرف یونیورسٹی انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ صرف حکومت کی جانب سے جاری کورونا کے احتیاتی ضوابط پر عمل پیرا ہیں اورانتظامیہ یونیورسٹی بند رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔

اے ایم یو کے ایک انتظامی افسر نے کہا کہ ہم حکومت ہند کی ہدایات پر عمل پیرا ہیں ، لہذا ہم نے ابھی تک کیمپس میں کوئی سرگرمی شروع نہیں کی ہے ۔ واضح رہے کہ آخری سال کے طلبہ ہاسٹل اور آف لائن کلاسوں کو دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔