اے ایم یو: شریبا پاشا کو یونیورسٹی کالج لندن میں ملا داخلہ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
 اے ایم یو: شریبا پاشا کو یونیورسٹی کالج لندن میں ملا داخلہ
اے ایم یو: شریبا پاشا کو یونیورسٹی کالج لندن میں ملا داخلہ

 

 

علی گڑھ:علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ انگریزی میں ای ایل ٹی کی پوسٹ گریجویٹ طالبہ شریبا پاشا کو یونیورسٹی کالج لندن (یو سی ایل)، انگلینڈ میں انٹر کلچرل کمیونیکیشن میں ماسٹرز پروگرام کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

شریبانے آکسفورڈ یونیورسٹی، یو کے سے 'انٹر کلچرلی اسپیکنگ' نامی آن لائن کورس اور ہیوسٹن یونیورسٹی، امریکہ سے 'بائی لنگول برین' نامی کورس مکمل کیا ہے۔

انھوں نے اے ایم یو میں سینئر سیکنڈری اور انڈرگریجویٹ تعلیم مکمل کی اور زبان اور کلچرل اسٹڈیز میں خاص دلچسپی پیدا کی۔

شریبا کے کئی مضامین مختلف رسالوں میں شائع ہوئے ہیں۔ وہ اسکولوں میں کمزور طبقات کے بچوں کو رضاکارانہ طور پر انگریزی بھی پڑھاتی رہی ہیں۔

شعبہ انگریزی کے چیئرمین پروفیسر محمد عاصم صدیقی نے یوسی ایل میں شریبا پاشا کو داخلہ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہ ہمیں ان کی کامیابی پر  فخر ہے اور ان کی مستقبل کی کوششوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔