اے ایم یو:ایمیزون نے کیا 6 طلباء کو ملازمت کے لئے منتخب

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 15-07-2022
اے ایم یو:ایمیزون نے کیا 6 طلباء کو ملازمت کے لئے منتخب
اے ایم یو:ایمیزون نے کیا 6 طلباء کو ملازمت کے لئے منتخب

 


آواز دی وائس،علی گڑھ

امریکی ای کامرس کمپنی، ایمیزون نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے غیر ملکی زبانوں کے شعبہ کے 6 طلباء کو ٹریننگ و پلیسمنٹ دفتر-جنرل کے آن کیمپس پلیسمنٹ مہم کے دوران ایل 3- ایس پی ایس ایسوسی ایٹ کے طور پر ملازمت کے لئے منتخب کیا ہے۔

یونیورسٹی کے ٹریننگ و پلیسمنٹ آفیسر مسٹر سعد حمید نے بتایا کہ منتخب کئے گئے طلباء کے نام ہیں: فائزہ انصاری (بی اے جرمن)، محمد عذیر (ایم اے جرمن)، ایم اویس رحمٰن (بی اے جرمن)، رفعت خان (بی اے فرنچ)، شبانہ پروین (بی اے فرنچ) اور صفیہ پرویز (ایم اے جرمن)۔