اے ایم یو :پبلی کیشن ڈویژن کی کتابیں اب امیزن پر

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
اے ایم یو کے پبلیکیشن ڈویژن کی کتابیں اب امیزن پر بھی دستیاب
اے ایم یو کے پبلیکیشن ڈویژن کی کتابیں اب امیزن پر بھی دستیاب

 

 

آواز دی وائس، علی گڑھ

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے پبلیکیشن ڈویژن کی کتابیں اب امیزنamazon.in پر بھی دستیاب ہیں۔

جن میں حال ہی میں شائع ہونے والی کتابیں ”اے ہسٹری آف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی 1920-2020“، ”جہانِ سید“، ”ہسٹری آف ایم اے او کالج“ از ایس کے بھٹناگر، ”لائف اینڈ ورک آف سرسید احمد خان“ از لیفٹیننٹ کرنل جی ایف آئی گراہم،”سید احمد خان: اے ری انٹرپریٹیشن آف مسلم تھیالوجی“ از پروفیسر کرشچین ڈبلیو ٹرال اور ”تبیین الکلام: دَ گوسپل ایکورڈنگ ٹو سید احمد خان (1817-98)“ از کرشچین ڈبلیو ٹرال، محبوب بشارت اور چارلس ایم رامسی، شامل ہیں۔ کتابوں کے شائقین اب امیزن ڈاٹ اِن (amazon.in) پر پبلی کیشن ڈویژن کے اسٹور فرنٹ سے اپنی پسند کی کتابیں خرید سکتے ہیں جو پورے ہندوستان میں ان کی گھروں پر پہنچ سکے گی۔

اس سلسلہ میں اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کہا: ”کووڈ-19 وبا کے دوران آن لائن تدریس و تعلیم ایک معمول کی چیز بن گئی ہے۔ اسی طرح آن لائن خریداری اور ڈیجیٹل شکل میں ادائیگی کرنے والے صارفین کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ پبلیکیشن ڈویژن نے امیزن پر کتابیں مہیا کرکے ایک قابل ستائش کام کیا ہے، جو کافی عرصے سے زیر التوا تھا۔

مجھے امید ہے کہ ہماری کتابیں جلد ہی امیزن پر عالمی خریداروں کے لئے بھی دستیاب ہوں گی“۔ پبلی کیشنز ڈویژن/ سرسید اکیڈمی، اے ایم یو کے ڈائریکٹر پروفیسر علی محمد نقوی نے کہا: ”امیزن پر ہماری کتابیں آنے سے نہ صرف ان کی بارے میں لوگوں کے علم میں اضافہ ہوگا بلکہ ہندوستان بھر سے شائقین کو کتابوں کے انتخاب میں مدد ملے گی، جو ہماری کتابیں زیادہ آسان طریقے سے خریدنے کا آن لائن متبادل ہے“۔

پبلیکیشن ڈویژن/ سرسید اکیڈمی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد شاہد نے کہا: ”پہلے مرحلے میں ہم نے امیزن ڈاٹ اِن پر اپنی چالیس کتابیں مہیا کرائی ہیں اور بہت جلد پبلیکیشن ڈویژن اور سرسید اکیڈمی کی طرف سے شائع ہونے والی تمام کتابیں آن لائن دستیاب ہوں گی“۔

ڈاکٹر محمد شاہد نے امیزن انڈیا کے مسٹر صباح الدین کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے پبلیکیشن ڈویژن، اے ایم یو کی ٹیم کے ساتھ امیزن پر کتابوں کی فہرست سازی میں بھرپور تعاون کیا۔ امیزن پر پبلیکیشن ڈویژن، اے ایم یو کے اسٹور فرنٹ کا ویب لنک ہے:

https://www.amazon.in/s?me=A2O40505O61UG4&marketplaceID=A21TJRUUN4KGV

ڈاکٹر محمد شاہد نے مزید بتایا کہ امیزن ڈاٹ اِن پر دستیاب کتابوں میں:”اے ہسٹری آف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی 1920-2020“، ”جہانِ سید“، ”ہسٹری آف ایم اے او کالج“ از ایس کے بھٹناگر، ”لائف اینڈ ورک آف سرسید احمد خان“ از لیفٹیننٹ کرنل جی ایف آئی گراہم،”سید احمد خان: اے ری انٹرپریٹیشن آف مسلم تھیالوجی“ از پروفیسر کرشچین ڈبلیو ٹرال اور ”تبیین الکلام: دَ گوسپل ایکورڈنگ ٹو سید احمد خان (1817-98)“ از کرشچین ڈبلیو ٹرال، محبوب بشارت اور چارلس ایم رامسی، ”سر سید کا سفرنامہ مسافران لندن، سر سید احمد خاں کا سفرنامہ پنجاب، مقالات سر سیدجلد اول اور دوم، سر سید احمد خاں میموریل لیکچرز، مکمل مجموعہ لیکچرز و اسپیچز از مولوی محمد امام الدین گجراتی، 'حیات جاوید' کا انگریزی ترجمہ از پروفیسر رفیع احمد علوی، ”ویمن اِن اے ایم یو ایٹ 100“ از ڈاکٹر فائزہ عباسی، پروفیسر الطاف احمد اعظمی کی تفہیم سرسید، ”سر سید احمد خاں اور ہندوستان کی پہلی جنگ آزادی“، تاریخ طب و اخلاقیات از پروفیسر اشہر قدیر، ضیاء الدین برانی کی تاریخ فیروز شاہی (تدوین از پروفیسر ایس ایم عزیزالدین ہمدانی)، اور آواز سرسید از ڈاکٹر شہنور شان سمیت سر راس مسعود، کرنل بشیر حسین زیدی، مولوی چراغ علی، جسٹس سر شاہ محمد سلیمان، پاپا میاں شیخ عبداللہ، نواب سلطان جہاں بیگم، راجہ جئے کشن داس، نواب وقار الملک، نواب سر حافظ احمد سعید خاں، صاحبزادہ آفتاب احمد خان، اور سر ضیاء الدین احمد کی شخصیت و خدمات پر مبنی مونوگراف شامل ہیں۔