اجمل سپر 40 :گیارہویں کے انٹرنس میں ’ارنب سوترا‘ نے کیا ٹاپ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 01-02-2022
 اجمل سپر 40 :گیارہویں کے انٹرنس میں ’ارنب سوترا‘ نے کیا ٹاپ
اجمل سپر 40 :گیارہویں کے انٹرنس میں ’ارنب سوترا‘ نے کیا ٹاپ

 

 

 آواز دی وائس، کریم گنج/آسام

ریاست آسام کے مختلف اضلاع میں دسویں جماعت کے طلباء کے رواں سال گیارہویں جماعت میں داخلے کے لیے انٹرنس امتحان میں سر فہرست طالب علم کا نام ارنب سوترا ہے۔ یہ امتحان 9 جنوری2022 کو ہوا تھا۔ ریاستی سطح پر 18 مراکز میں انٹرنس امتحان لیا گیا تھا۔ اجمل سپر 40 کے اس انٹرنس امتحان میں 4532 طلباء و طالبات نے اپلائی کیا تاہم 3951 طلباء امتحان میں شریک ہوئے۔ اعلان کردہ نتائج میں621 طلبا کامیاب ہوئے۔

اس تعلیمی مشن سے بلا تفریق ہر کسی کو کس طرح فائدہ ہورہا ہے اس کا ایک نمونہ ارنب سوترا کی کامیابی ہے۔ 

اس تعلیمی مشن نے خاص طور پر شمالی مشرقی خطہ میں بہت ہی مثبت اثر دکھایا ہے۔ انٹرنس امتحٓن میں پہلی پوزیشن کریم گنج کے ارنب سترادھرنے حاصل کی جب کہ دوسرے نمبر پر فرزانہ حسین رہیں۔ وہیں تیسرے نمبر پر شیو ساگر کی سلطانہ فرحین فرناز اور حاضر محمود المک رہے۔ اور چوتھے نمبر رضوان حسین رہے۔

اجمل فاؤنڈیشن کے ذمہ دارسراج الدین نے طلبا کے درمیان 3 لاکھ 25 ہزار روپے تقسیم کئے۔

خیال رہے کہ اجمل فاؤنڈیشن ٹاپ فائیو رینک حاصل کرنے والے طلباء کو 3 لاکھ 25 ہزار روپے دیتی ہے۔اجمل کی جانب سے سال 2022 میں سپر 40 میں واٹر فیلڈز پر 5 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔ 

awazthevoice

اجمل فاونڈیشن کی جانب سے منعقد پریس کانفرنس

اجمل سی ایچ آر کے ٹرسٹیز مولانا بدرالدین اجمل اور سراج الدین اجمل نے گاؤں کے غریب ہونہار طلبہ کے ڈاکٹر اور انجینئر بننے کے خواب کو پورا کرنے کے لیے اجمل فاؤنڈیشن کے ذریعے اجمل فاؤنڈیشن کا آغاز کیا ہے۔ اپنے آغاز سے لے کر اب تک شاندار کامیابی کے ساتھ، اجمل سپر 40 آج ملک میں اپنا لوہا منوانے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

awazthevoice

 کامیاب امیدوار اجمل فاونڈیشن کے ذمہ دار کے ہمراہ

خیال رہے کہ  طلبا کواجمل فاونڈیشن کی جانب سے ایک  اور موقع دیا جارہے،جو طلبا 9 جنوری 2022 کو انتخابی امتحان میں شرکت نہیں کر سکے، ان امیدواروں/طلبہ کے لیے درخواست کا دوسرا مرحلہ جاری ہے۔ دلچسپی رکھنے والے امیدواروں/طلبہ کو اجمل سپر 40 کی ویب سائٹ( www.ajmalsuper40.in )سے رابطہ کرنا چاہیے۔

یہاں آپ لاگ ان کر کے فارم کو پُر کر سکتے ہیں۔ اس کا تحریری امتحان ریاست کے ہائیر سیکنڈری فائنل امتحان کے بعد لیا جائے گا۔امتحان کے ٹائم ٹیبل کا اعلان وقت پر ویب سائٹ پر کیا جائے گا۔ 

اجمل فاونڈیشن آسام کے مشہور سماجی کارکن اور رکن پارلیمان مولانا بدرالدین اجمل نے قائم کیا ہے، اس کے قیام کا خاص مقصد سماج کی فلاح وبہبود ہے۔