یہ ہے میرا ہندوستان:امرناتھ یاترا کیمپ میں نماز عید، مثالی تہذیب کا نمونہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
یہ ہے میرا ہندوستان:امرناتھ یاترا کیمپ میں نماز عید، مثالی تہذیب کا نمونہ
یہ ہے میرا ہندوستان:امرناتھ یاترا کیمپ میں نماز عید، مثالی تہذیب کا نمونہ

 

 

سری نگر:  حال ہی میں امرناتھ یاترا کے دوران بارش کے سبب سیلابی ریلے نے بڑی تباہی مچائی تھی جس کے سبب 16 یاتریوں کو اپنی جان گنوانی پڑی تھی اس المیے کے بعد امر ناتھ یاترا میں شامل  ہندوستان کے کونے کونے کے یاتریوں کی مدد کے لئے مقامی مسلمانوں نے بڑھ چڑھ کر  حصہ لیا تھا -بچاؤ کاری سے لے کر امدادی کام  مسلمانوں نے بے انتہا مدد کی اور اس وقت بھی  مقامی مسلمان ان یاتریوں کی خدمت کر رہے ہیں -

awaz

نماز عید کامنظر


اہم بات یہ ہے کہ عیدالضحیٰ کا تہوار بھی  اسی خدمت کے دوران آیا مگر مقامی مسلمان جو یاترا کے دوران ان رضا کارانہ طور پر کام کرتے ہیں انہوں نے اس سلسلے کو جاری رکھا ہے

جموں و کشمیر  کی مسلم کمیونٹی کے ارکان نے ، جو امرناتھ یاترا کے دوران یاتریوں کو خدمات پیش کر رہے ہیں،بالتل بیس کیمپ میں نماز ادا کی

awaz

امرناتھ یاترا کیمپ میں نماز عید


پورے ہندوستان میں اتوار کو عید الاضحی منائی جارہی ہے - ملک کے کونے کونے میں نماز ادا کی گئی اس لیے یاتریوں کے لیے کام کررہے مسلمانوں کی نماز عید کا بھی یاترا کیمپ میں اہتمام کیا گیا

بادل پھٹنے سے جانیں گنوانے والوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور مسجد کمیٹی نے ان زائرین کی مدد کی جنہیں امداد کی ضرورت ہے

ملک کے موجودہ حالات میں یہ واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری گنگا جمنی تہذیب اور کشمیریت ہماری اصلیت طاقت ہے- اس واقعے سے ظاہر ہوتا ہے ہے کہ ہم اچھے اور برے وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ ہیں ہیں خواہ ماحول کچھ بھی ہو-  ہندوستان کی اصلی سوچ اور تہذیبی ہی ہے جو ہندو اور مسلمان کو  متحد ثابت کرتی ہے