یہ تصویر کہہ رہی ہے ۔۔ یہ ہے میرا ہندوستان

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 13-05-2022
یہ تصویر کہہ رہی ہے ۔۔ یہ ہے میرا ہندوستان
یہ تصویر کہہ رہی ہے ۔۔ یہ ہے میرا ہندوستان

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

کچھ مواقع اور کچھ مناظر ایسے ہوتے ہیں کہ آپ کی زبان سے بے ساختہ نکل جاتا ہے کہ ۔یہ ہے میرا ہندوستان۔ یہ ردعمل ہمیشہ ایسے مناظر دیکھ کر ہی سامنے آتا ہے جب ملک کی بنیادی خوبصورتی یعنی گنگا جمنی تہذیب کی کوئی جھلک یا فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا کوئی نمونہ خبروں میں آتا ہے۔ ایسا ہی کچھ ہوا جب  معروف سنتورسازپنڈت شیو کمار شرما کا گذشتہ 10 مئی2022 کو ممبئی  میں انتقال ہوا،دنیا سوگوار ہوگئی۔ 11 مئی2022 کو اہل خانہ اور قریبی لوگوں کی موجودگی میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔ان کی آخری رسمات میں طبلہ سازاستاد ذاکر حسین موجود تھے۔ وہ پنڈت شیو کمار کے قریبی اورساتھی تھے۔ آخری رسومات کے وقت وہ کافی بے چین نظر آرہے تھے۔ پنڈت شیوکمار شرما چتا کے سامنے استاد ذاکر حسین کے تنہا کھڑے ہونے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ 

 تصویر میں سفید کرتہ پاجامے میں استاد ذاکرحسین نم آنکھوں کے ساتھ کھڑے اپنے دوست کو آخری الوداع دے رہے ہیں۔ ان کی اداسی اور غم کو بیان کرتی اس تصویر نے ہندوستان کی اس طاقت کو بیان کیا جو اس ملک کو متحد رکھنے میں سب سے اہم کردار ادا کرتی ہے ۔

اس تصویر نے سوشل میڈیا کو پچھلے دو دنوں سے ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ایسا کوئی نہیں جو استاد ذاکر حسین جذبے اور محبت سے لبریز تصویر کی ستائش نہ کررہا ہو۔

سمیوکت چوہدری کے ٹوئٹر پیج سے تصویر شیئر کرتے ہوئے اس کا کیپشن دیا گیا ہے کہ استاد ذاکر حسین پنڈت شیوکمار شرما کی آخری رسومات میں شامل ہوئے۔ وہ کئی دہائی پرانے دوست کو الوداع کہہ رہے ہیں۔ دونوں نے مل کربہت سارے پروگرام ایک ساتھ کئے تھے۔ اس سے زیادہ دل کو چھو لینے والی تصویر آپ نے کبھی نہیں دیکھی ہوگی۔

awaz

ذاکر حسین ارتھی کو کندھا دیتے ہوئے ۔ یہ ہے ایک اور تصویر جو کررہی ہے بیان ہندوستان کی عظمت


 اس تصویر کے ساتھ استاد ذاکرحسین کی پنڈت شیو کمار کی لاش کو کندھا والی تصویربھی کافی وائرل ہو رہی ہے۔ ان تصاویر کو دیکھ کر لوگ سوشل میڈیا پر طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔ کوئی اسے ملک کی حقیقی تصویر بتا رہا ہے تو کوئی سیکولرازم کی مثال ہے۔

ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مذہب کوئی بھی ہو۔موسیقی سے اس کا کوئی تعلق نہیں، دھن جب دل کو چھو گئی تو جگل بندی میں بدل گئی۔

دوسری جانب ایک صارف نے لکھا کہ آخری رسومات کے وقت بھی استاد ذاکر حسین اپنے دوست کو چھوڑنے کے لیے تیار نہیں، آخری وقت میں بھی دکھ رہی ہےان کی خالص محبت۔

awaz

 

قومی پرچم کو اپنے سینے سے لگائے ذاکر حسین ۔ ایک اور تصویر جو بتا رہی ہے حب الو طنی کی انتہا


یہ مناظر بتا رہے ہیں کہ ذاکر حسین کے دل میں  پنڈت  شیو کمار شرما کے لیے کتنی محبت تھی اور ملک کے پرچم کے لیے کتنا احترام ہے جسے پنڈت شیو کمار شرما کی ارتھی سے اتارنے کے بعد وہ سینے سے لگائے رہے۔