حج پر آئے معذور روسی نوجوان کی ہمت آموز کہانی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 06-07-2022
حج پر آئے معذور روسی نوجوان کی ہمت آموز کہانی
حج پر آئے معذور روسی نوجوان کی ہمت آموز کہانی

 

 

 ریاض :سعودی عرب کی حکومت اس سال دنیا بھر سے تین سو معذور مسلمانوں کوسرکاری سطح پر حج کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔ ان خوش قسمت عازمین حج میں روس سے تعلق رکھنے والے ‘سبیر‘ بھی شامل ہیں۔

سبیر اپنے والدین کے ہمراہ سعودی عرب پہنچنے کے بعد خانہ کعبہ کا طواف کرچکے ہیں۔

وہیل چیئرپر لیٹے سبیرکا کہنا ہے کہ میری خواہش تھی کہ اللہ مجھے شفا دے اور میں چل کراللہ کے گھر کا دیدار کروں مگر اللہ نے مجھے معذوری میں بھی اپنے گھر کی زیارت کی توفیق دی؛۔

awazurdu

 اکیس سالہ روسی حاجی سبیر کو اس سال زندگی میں پہلی بار اپنے والدین کے ہمراہ حج پر گئے ہیں۔ ان کے عزم کے سامنے ان کی معذوری جواب دے گئی۔

حاجی "سبیر" نے سعودی الاخباریہ چینل پر نشر ایک رپورٹ کے ذریعے کہا کہ ان کی معذوری پیدائش سے ہی مکمل طور پر فالج کا شکار ہے اور یہ پہلی بار نہیں ہے کہ میں مکہ مکرمہ گیا ہوں۔ خدا پرمجھے بہت بھروسہ ہے۔ ایک دن میں خود اپنے پیروں پر چلوں گا۔

"سيبير".. روسي لم تكسره النظرات.. يحج رغم الإعاقة (فيديو)https://t.co/xUyTSWCXZx#البيان_القارئ_دائما pic.twitter.com/i6QKhWoqWg

سبیر نے حج کی سعادت حاصل کرنے پر بے حد مسرت کا اظہار کیا کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے یہ سفر آسان کر دیا۔ انہوں نے خادم حرمین شریفین کی طرف سے حج کے اخراجات اٹھانے اور سعودی عوام کی طرف سے مہمان نوازی پر بے حد شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سچ ہے کہ میں وہیل چیئر پر ہوں، لیکن حج کی سہولت کے لیے سب کچھ تیار ہے۔

سبیر کے والد نے کہاکہ مُجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے، جس نے ہمیں مکہ آنے اور حج کرنے پر اصرار کیا۔ ہم مقدس جذبات کو دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔ ماں کی شفقت باپ سے زیادہ ہوتی ہے جب ہم اپنے بیٹے کو دیکھتے ہیں اور ہم صرف دعا ہی کر سکتے ہیں۔ اللہ ہمارے بیٹے کو شفا عطا کرے۔