نوجوانوں کو دہشت گردی سےدور رکھنے کےلئے کوشاں ہے فوج

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 22-05-2021
ایک کوشش ۔ایک امید
ایک کوشش ۔ایک امید

 

 

سری نگر:جموں وکشمیر پولیس نے کہا کہ مقامی نوجوانوں کی عسکریت پسند گروپوں میں شمولیت کا معاملہ شدید تشویش کا باعث ہے ، جس کی روک تھام کے لئے سیکیورٹی فورسز بھرپور کوشش کر رہی ہیں۔ آئی جی پی (کشمیر) وجئے کمار نے یوم قومی انسداد دہشت گردی کے موقع پر سری نگر میں ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ، "آج ہم عہد کرتے ہیں کہ ہر طرح کے تشدد ، انتہا پسندی اور اس سے متعلق سرگرمیوں کی مذمت کریں گے۔"

انہوں نے مزید کہا ، "ہمارا مقصد نہ صرف ایک دہشت گرد کو ہلاک کرنا ہے ، بلکہ دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کے ساتھ ساتھ کشمیری عوام کے لئے ماحول کو محفوظ بنانا ہے۔" سیکیورٹی فورسز کو میرا پیغام ہے کہ وہ اپنی کوششیں جاری رکھیں گے اور آنے والے وقت میں ماحول کو مزید پرامن بنانے میں مستقل تعاون کریں گے۔

انہوں نے عسکریت پسند گروپوں میں نوجوانوں کی شمولیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مقامی نوجوانوں کے عسکریت پسندی میں شامل ہونے کا موضوع تشویشناک ہے اور اس کو روکنے کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

awazurdu

آئی جی پی (کشمیر) وجئے کمار

 

انہوں نے کہا ، "ہم انکاؤنٹر کو انجام دینے میں دو سے تین گھنٹے لگاتے ہیں تاکہ مقامی نوجوان ہتھیار ڈال دیں۔ نوجوانوں کو انتہا پسندی سے دور رکھنے کے لئے مزید کوشش اور کوشش کی ضرورت ہے۔ عسکریت پسندوں کے لئے زیر زمین کام کرنے والے کارکنوں (او جی ڈبلیو) کے ایک بڑے نیٹ ورک کا پہلے ہی بھانڈاپھوڑ کیاجاچکاہے۔

مقامی نوجوانوں کو عسکریت پسندی میں شامل ہونے کے لئے اکسانے والے افراد کی بھی تلاش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ، "کرونا کی دوسری لہر کی وجہ سے ، نوجوانوں کو کھیلوں ، ثقافتی پروگراموں اور دیگر چیزوں سے جوڑنے کے لئے پولیس کی جانب سے اٹھائے گئے بہت سے اقدامات کو فی الحال روک دیا گیا ہے۔"