امت مسلمہ میں وحدت پیدا کرنےوالا فن ہے،قرآنی خطاطی:خطاط تندیس تقوی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 25-12-2021
امت مسلمہ میں وحدت پیدا کرنےوالا فن ہے،قرآنی خطاطی:خطاط تندیس تقوی
امت مسلمہ میں وحدت پیدا کرنےوالا فن ہے،قرآنی خطاطی:خطاط تندیس تقوی

 

 

تہران: ایرانی خاتون خطاط تندیس تقوی نے ایرانی آرٹ ترویج کو اپنا فرض قرار دیتے ہوئے کہا کہ قرآنی خطاطی امت مسلمہ میں ایک وحدت پیدا کرنے والا فن ہے۔ ایرانی خاتون ٹیچر اور معروف خطاط تندیس تقوی سالوں سے خطاطی کررہی ہیں. وہ ایک نصاب بنانے والی ماہر بھی ہیں.

انہوں نے فن خطاطی اور بین المذاہب ڈائیلاگ کے حوالے سے لیکچر بھی دیا ہے۔ تندیس تقوی نے یونیورسٹی قرآنی فاونڈیش کی آن لائن نمایش بعنوان قرآن و حافظ میں شریک رہی ہیں۔ انہوں نے اس نمایش میں قرآن و حافظ کے لیے تین فن پارے ارسال کیے. انھوں نے بتایاکہ وہ مختلف فیسٹیولس میں شرکت کرتی رہی ہیں۔

awaz

قرآنی فاونڈیشن کی جانب سے پوسٹر ’’قومی کتابت قرآن کریم فیسٹیول‘‘ کو دیکھنے کے بعد توفیق حاصل کی اور اس میں شرکت کی، اسی طرح ’’بانوی انقلاب‘‘ نمایش جو ولادت حضرت فاطمه زهرا، کی مناسبت سے منعقد ہوئی،

’’اسماء الحسنی‘‘ نمایش جو عید میلاد النبی اور هفته وحدت، (خط نستعلیق به مناسبت میلاد رسول گرامی اسلام ، نمایش ’’نفس مطمئنه‘‘ جو امام حسین کے موضوع پر منعقد ہوئی ان سب میں شرکت کا موقع ملا۔

انھوں نے کہا کہ جو کیا سب دولت قرآن کا اثر ہے۔ اس سے پہلے تقریبا پچاس کے لگ بھگ نمایش جو مختلف ممالک جیسے جارجیا، ملایشیاء، فلپائن وغیرہ میں منعقد ہوچکی ہیں میں ایران کی نمایندگی کی سعادت ملی ہے جہاں فن پارے اور لیکچرز کے مواقع ملے جہاں پر ایران کو بہتر متعارف کرنے کی میں نے کوشش کی۔

awaz

انھوں نے بتایاکہ ’’بته جقه‘‘ ایرانی کاشی کاری اور مینیاچر کا حسین امتزاج ہے جسمیں تواضع اور صداقت کا پیغام دیا گیا ہے اور اسی طرح فلپاِینی خطاط تایپان لوسرو سے مشترکہ کام کے دوران اس کا الھام ہوا اور میں نے اس نماش کے لیے اس کا فن پارہ تیار کیا.

خاتون خطاط کا کہناتھا کہ اس شعبے میں تجربے کے بعد میں نے اکثر خط نستعلیق اور قرآنی خطاطی پر کام کیا جنمیں مکمل قرآن مجید کی خطاطی۔ اسمائے حسنی کی خطاطی اور مناجات حضرت علی، کی خطاطی ، ’’ اسلام میں خواتین کے حقوق‘‘ پر چالیس آیات کی خطاطی اور حضرت علی(ع) کا خط مالک اشتر کے نام کی خطاطی شامل ہیں۔

ان سے پوچھا گیا کہ اسلامی فن خطاطی کو کیا چیلنجیز درپیش ہیں اور خطاطوں کو کن مسائل کا سامنا ہے؟ تو انھوں نے جواب دیا کہ اسلامی فن خطاطی ایک وحدت کا عامل ہے اور اس حوالے سے کافی ممالک میں یہ موجود ہے اور میں کہونگا کہ ایرانی خطاط کو ایرانی فن کا تشخص پیش کرنے کا چیلنج درپیش ہے کہ یہ فن عالم اسلام کا مشترکہ فن ہے اور اس سے وحدت کی بات ہوسکتی ہےاور بالخصوص خط نستعلیق کے کافی چاہنے اور اسی طرح مخالفت کرنے والے موجود ہیں تاہم روایتی اور ماڈرن خطاطی کا ٹکراو ہونا نہیں چاہیے۔

ممکن ہے کہ قرآن نستعلیق ایرانی اِعراب(حرکت‌گذاری) کے ساتھ ایک حسین امتزاج بنا سکے اور قرآن پڑھنے والوں کے دلوں کو جذب کرسکے اور عربی خط والے نسخے کا بہترین متبادل بھی بن سکے۔