خواجہ غریب نواز کے عرس کی تیاریاں آخری مراحل میں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 07-02-2021
اجمیر میں خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ
اجمیر میں خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ

 

 اجمیر میں خواجہ معین الدین چشتی کے عرس کی تیاریاں اپنے شباب پر ہیں۔ اس سلسلے میں درگاہ کے دونوں دیگوں کا ٹھیکہ مکمل کر لیا گیا ہے ۔

خواجہ صاحب کا 809 واں سالانہ عرس اجمیر میں ہونے جارہا ہے۔ اس دوران درگاہ میں دونوں دیگوں کا ٹھیکہ دو کروڑ سات لاکھ روپے کی بولی لگانے کے بعد ختم ہوا

انجمن معینہ فخریہ چشتیہ سید زادگان کے سیکرٹری واحد حسین انگارہ نے بتایا کہ سب سے بڑی بولی حاجی افتخار نے دو کروڑ سات لاکھ روپے کی لگائی

یہ ٹھیکہ آٹھ فروری کو جھنڈا چڑھنے کی رسم سے 21 فروری تک کے لئے طے پایا ہے

یہ امر قابل ذکر ہے کہ درگاہ کے بلند دروازے کی دونوں جانب چوٹی اور بڑی دیگوں کی شروعات شہنشاہ اکبر نے کی تھی- جس میں چاول کو بطور تبرک پکا کر زائرین اور ضرورت مندوں میں تقسیم کیا جاتا ہے

ہر سال عرس اور پشکر میلے کے لئے پچیس دن کا ٹھیکہ ہوتا ہے لیکن اس بار کورونا کی وجہ سے غیر یقینی کی صورت حال تھی - اس لئے پشکر میلے کو اس ٹھیکے میں شامل نہیں کیا گیا