جمعیت علما : مولانا زکریا بھادس کےاعزازمیں تہنیتی پروگرام

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 08-11-2021
جمعیت علما : مولانا زکریا بھادس کےاعزازمیں تہنیتی پروگرام
جمعیت علما : مولانا زکریا بھادس کےاعزازمیں تہنیتی پروگرام

 

 

 یونس علوی میوات/ہریانہ

جمعیۃ علماء میوات یونٹ کی جانب سے مولانا زکریا بھادس کے اعزاز میں ایک تہنیتی پروگرام رکھا گیا، اس موقع پر انہیں مبارک باد دینے کے ساتھ ساتھ ان کی مزید کامیابی کے لیے دعا کا اہتمام کیا گیا۔

 خیال رہے کہ مولانا زکریا بھادس نے ایم اے اُردو کے فائنل سمسٹر میں 500 نمبرات میں سے 483 نمبرات (٪96،6) حاصل کر گروگرام یونیورسٹی سمیت من جملہ ریاست ہریانہ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

مولانا زکریا بھادس کا تعلق ضلع نوح کے گاؤں بھادس سے ہے۔ان کا تعلق متوسط ​​گھرانے سے ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کامیابی کے پیچھے ان کے سرپرست نصیر الدین اظہر اور ان کے والدین ہیں۔

جمعیت علمائے میوات نے مولانا زکریا کو مبارک باد پیش کیا ہے اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے ہریانہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اردو کی خالی نشستوں کو جلد از جلد پُر کیا جائے۔

وہیں تنظیم فروغ اردو زبان کی جانب سےمسلسل حکومت خطوط بھیجے جا رہے ہیں۔

 اس موقع پرحافظ عمران (مہتمم مدرسہ رانیالی)، حافظ عارف راستہ خوری، بھائی مبارک اطہر (راہ الخدمت فاؤنڈیشن) کے ممبر، صابرمظاہری وغیرہ بھی شریک تھے۔