لکھنؤ: پانچ دہائیوں سے رام لیلا منانے والا مسلم خاندان

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 11-10-2021
لکھنؤ: پانچ دہائیوں سے رام لیلا منانے والا مسلم خاندان
لکھنؤ: پانچ دہائیوں سے رام لیلا منانے والا مسلم خاندان

 

 

ایم مشرا، لکھنو

گنگا جمنی تہذیب کا ذکر ہو اور اس میں لکھنؤ کی کوئی بات نہ آئے، یہ ممکن نہیں ہے۔مختلف رسم و رواج  اور رہن سہن ، خوراک، زبان اور تہوار کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا ایسا کام کہ اس کی چمک آج بھی ایک مثال ہے۔

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنو میں ہندو مسلم ایکتا کی انوکھی مثال ملتی ہے، جہاں کے علاقے 'بخشی تالاب' میں گزشتہ پانچ دہائیوں سے منعقد کی جانے والی رام لیلا اپنی مثال آپ ہے۔

اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ یہ رام لیلا ہندو مسلم اتحاد کی ایک مثال ہے۔ اس رام لیلا میں صرف مسلمان رامائن کے خاص کردار ادا کرتے ہیں۔ بخشی طالب کی یہ رام لیلا سن 1972 میں ایک مسلمان نے شروع کی تھی۔

اس رام لیلا نے اس وقت کے بخشی کا طالب ، میکو لال یادو اور مظفر حسین کے درمیان دوستی کی بنیاد پر جنم لیا تھا۔ انہوں نے مل کر اس کا اسٹیج کرنا شروع کیا تھا۔

رواں سال بھی بخشی کا طالب میں رام لیلا کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔اس کی خاصیت یہ ہے کہ 60 فیصد مسلمان اداکار اس میں رامائن کے مختلف کردار ادا کرتے ہیں۔ صابر خان خود رام لیلا کی ڈائریکشن سنبھالتے ہیں۔

محمد صابر خان کا کہنا ہے کہ وہ تقریباً15سال سے رام لیلا میں اداکاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے رام لیلا کے کردار بھی ادا کیے ہیں جیسے راجہ جنک، راون، کمبھکرن اور وشوامتر۔ اس بار وہ  راجہ دشرتھ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

جہاں صابر شاہ دشرتھ کا کردار ادا کر رہے ہیں اور ان کے بیٹے سلمان ، ارباز اور محمد شیر خان بھی اس رام لیلا میں پوری روایت کے ساتھ مشترکہ روایت کو آگے بڑھا رہے ہیں۔شیر خان نے سیتا کا کردار ادا کیا ہے اور لوگ ان کے کردار کی کارکردگی سے بے حد متاثر ہیں۔

وہیں ان کے بڑے بیٹے سلمان اور ارباز رام کے کردار میں لکشمن کے طور پر اسٹیج میں داخل ہوئے۔ تاہم اس بار سشیل کمار موریہ سیتا کے کردار میں نظر آرہے ہیں۔

صابر کا کہنا ہے کہ رام کا کردار ادا کرنے والے سلمان کی عمر 22 سال ہے جب کہ ارباز کی عمر 20 سال ہے۔جب کہ سلمان کہتے ہیں میں گزشتہ کئی سالوں سے رام کا کردار کر رہا ہوں، اب لوگ مجھے رام کے نام سے پکارنے لگے ہیں۔

awaz

 

 جو لوگ اس رام لیلا دیکھتے ہیں وہ اسے بہت پسند کرتے ہیں۔ اگرچہ ہندوؤں اور مسلمانوں دونوں میں اس رام لیلا کے انعقاد کے بارے میں جوش و خروش پایا جاتا ہے ، جو کہ مشترکہ ثقافت کی ایک مثال بن گیا ہے ، لیکن کئی بار ایسا ہوا، جب کہ اس کے انعقاد میں دشواری پیش آئی۔ بخشی کا تالاب کے رہائشی منصور احمد کہتے ہیں کہ 1992 میں بابری مسجد کے انہدام کے بعد بخشی کا طالب راملیلا کمیٹی کے سامنے ایک بڑا بحران آیا۔

وہ کہتے ہیں کہ  رام لیلا کے اسٹیجنگ پر الجھن تھی۔ اس وقت لوگوں نے کہا کہ کمیٹی کے ارکان خود آگے آئیں اور رام لیلا کروائیں۔اس کے بعد ایک ہم فیصلہ لیا گیا، پھر منصوراحمد نے1993 میں راون کا کردار ادا کیا تھا اور رام لیلا کا انعقاد ہو پایا۔

وہیں گذشتہ دنوں کورونا وائرس کی وجہ سے یہاں رام لیلا کا انعقاد نہیں ہو سکا کیوں کہ انتظامیہ نے اس کی اجازت نہیں دی۔

 ناگیندر سنگھ چوہان 1982 سے بخشی رام لیلا سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مظفر حسین جی نے بخشی کا تالاب میں رام لیلا شروع کیا کیونکہ وہاں کے لوگوں کو رام لیلا دیکھنے کے لیے 25 کلومیٹر دور جانا پڑتا تھا۔

منصورخان کےمطابق ان کے والد ہندو مسلم اتحاد کی مثال قائم کرنا چاہتے تھے۔

بخشی کا طالب کی رام لیلا نہ صرف لکھنؤ بلکہ پوری ریاست میں مشہور ہے، حتیٰ بیرونی ممالک کے سیاح بھی کئی دفعہ اس رام لیلا سے لطف اندوز ہو چکے ہیں۔