'ہردا: ارشاد نے روزہ توڑ کر حاملہ سیما راجپوت کو دیا 'خون

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 15-04-2022
'ہردا: ارشاد نے روزہ توڑ کر حاملہ سیما راجپوت کو دیا 'خون
'ہردا: ارشاد نے روزہ توڑ کر حاملہ سیما راجپوت کو دیا 'خون

 


ہردا : ارشاد نامی نوجوان نے ایک حاملہ خاتون سیما راجپوت کی جان بچانے کے لیے روزہ توڑ کر خون کا عطیہ دیا۔ فرقہ وارانہ تناو اور ٹکراو کی خبروں سے خراب ہوا ذائقہ اس خبر سے کسی حد تک ٹھیک ہوگیا ہے۔ قابل غور بات یہ ہے کہ آج جب ملک کے مختلف حصوں سے فرقہ وارانہ تناو اور ٹکراو کی خبریں آرہی ہیں وہیں ہردا سے ایک ایسی خبر آئی ہے جس نے ہندوستان کے سارے جہاں سے اچھا ہونے کا ثبوت دیدیا ہے۔

دو دن قبل شہر میں ارشاد خان نامی تھیٹر آرٹسٹ نے ایسی ہی ایک اور مثال قائم کی۔وہ ہمیشہ خون کا عطیہ دینے میں پیش پیش رہتے ہیں ۔انہیں بلڈ بنک کے ڈاکٹر علی کا پیغام ملا کہ ایک حاملہ خاتون کو ایک یونٹ سے زیادہ خون کی ضرورت ہے۔

پیغام موصول ہوتے ہی ارشاد نے خون کا عطیہ دیا تھا۔ اہم بات یہ ہے کہ تاہم رمضان کے مقدس مہینے کے روزے دار ارشاد کو خون دینے کے بعد بلڈ بینک میں جوس پلایا گیا۔

 انہیں اپنا روزہ توڑنا پڑا لیکن انسانی جان سے زیادہ قیمتی شئے کوئی نہیں۔بلاشبہ ان کی یہ خدمت انسانیت کو زندہ رکھنے اور انسانوں کی مدد کرنے کے جذبے کے لیے یاد کی جائے گی ۔

 ارشاد نے موبائل پر بتایا کہ سیرالی کے قریب ایک بہن سیما راجپوت کو خون کی ضرورت تھی چونکہ ایک سے زیادہ یونٹ درکار تھے۔ اس لیے میں نے اسے خدا کا حکم مان کر اپنی ذمہ داری پوری کی۔

 مدھیہ پردیش کے ہردا کو فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی علامت کہنا کوئی مبالغہ آرائی نہیں ہو گی ۔ جہاں آپسی بھائی چارہ اور ہم آہنگی ہمیشہ ایک مثال رہا ہے۔

کھرگون واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ارشاد کا کہنا ہے کہ ’امام ہند‘ کے جلوس کے دوران پتھراؤ کا واقعہ دل دہلا دینے والا ہے۔ یہ واقعہ بہت تکلیف دہ ہے۔ اس نے بھاری دل سے کہا کہ کوئی ایسی حرکت کیسے کر سکتا ہے۔ ارشاد نے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں رام نومی کے مقدس دن ایسے واقعات ہم سے انسانیت کا رتبہ چھین لیتے ہیں۔