دیو بند : حضرت علی کا جشن یوم ولادت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-02-2021
یوم علی کی تقریب
یوم علی کی تقریب

 

 

 

دیوبند ۔فےروز خان

داماد رسول ،شوہر بتول ،استاد جبرائے حضرت علی کے یوم ولادت کے موقع پر دےوبند کے قریبی گاو ں تھےتکی سادات اور جی ٹی روڑ پر واقع مدینہ کالونی میں مختلف تقاریب کا انعقاد کراکے دوسرے کو ان کی ولادت کی مبارکباددیتے ہوئے انہں نزرانہ عقیدت پےش کیا گیا ۔ہر سال کی طرح اس سال بھی انجمنِ سعیدیہ کی زیر نگرانی اےک اپنی روایتی شان و شوکت کے ساتھ شیر خدا حضرت علی کا جشن منایا گیا جس میں مقامی شعراءنے اپنا کلام پیش کرکے ساقی کوثر علی ابن ابو طالب کو یاد کیا ۔

اس موقع پر معروف نوحہ خوان سیّد غضنفر علی نے اپنے مخصوص انداز میں نذرانہ عقیدت پیش کر سامعین نے خوب دادو تحسین وصول کی۔ محفل میں صدارتی خطبہ مولانا سیّد محمد باقر مسند نے پیش کیا اور مولائے کائنات کی زندگی پر روشنی ڈالی ۔انہوںنے کہا کہ حضرت علی بے پناہ کمالات اور فضائل کے مالک ہیں رسول اکرم ﷺ کی حدیث ہے کہ اگر سارے درختوں کے قلم اور تمام دریاو ¿ں کے پانی کی روشنائی بنائی جائے تب بھی علی کے کمالات نہیں لکھے جاسکتے رسول اللہ نے فرمایا ہے کہ میں شہرِ علم ہیں اور علی ا ±سکا دروازہ ،علی کی محبت ایمان اور تقویٰ ہے علی سے بغض کفر ہے نفاق ہے ۔

سید ہادی حسین ،سید محمد سعید نقوی، ساگر سید،محمد مسرّت ،سید علی سعید ،سیّد نظر محمد ، سید محمد عمار، سید شبّیر حسین ،مولانا سید کمال مہدی، سجاد حسین اورسیّد منظر عبّاس نے بارگاہِ مولائے کائنات میں منظوم نظرانہ عقیدت پیش کیا ۔مولانا سید ارشاد حسین نے نظامت کے فرائض با حسن وخوبی انجام دئے ۔اس کے علاوہ گھر گھر نظر نیاز کا اہتمام کیا گیا ،مومنین نے نیا لباس زیبِ تن کیا اور گلے مل کر ایک دوسرے کو اس عید اکبر کی مبارک باد پیش کی۔ساتھ ہی حسینی چوک پر انجمن سعیدیہ کی جانب سے لنگر کا اہتمام کیا گیا اور بلا تفریق مذہب ملّت سب کو نظر پیش کی اور امیر المومنین حضرت علی علیہ السّلام کی حیات مبارکہ پر روشنی ڈالی ۔اخیر مےں مولانا محمد باقر مسند نے دعائیہ کلمات پڑھے اورکووڈ 19سے نجات،ملک کے امن و امان و ملّت اسلامیہ کے لیے دعا کرائی اور محفل کو آئندہ سال کے لیے ملتوی کردیا۔