بشیر احمد : کشمیر میں سیب پر 'کیوی' کی کاشت کو دی ترجیح

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 30-10-2022
بشیر احمد : کشمیر میں  سیب  پر 'کیوی' کی کاشت کو دی ترجیح
بشیر احمد : کشمیر میں سیب پر 'کیوی' کی کاشت کو دی ترجیح

 

 

سری نگر:  عام طور ایک عدد کیوی کے بازار میں 25 سے 30 روپے میں فروخت ہوتا ہے جب کہ ایک سیب کی قیمت 5 سے 8 روپے ہے۔لہذا اس میں کاروبار کے بے پناہ امکانات ہیں اور یہ تاجروں کے لیے بہت ہی نفع بخش پھل ہے۔ اس بات کا احساس جموں وکشمیر کے ضلع سوپور کے کسان بشیر احمد وار کو بخوبی تھی، شاید یہی وجہ ہے کہ کیوی فارمنگ کی طرف متوجہ ہوئے۔

 تین سال قبل 40 سالہ بشیر احمد وار کسی کام کے سلسلے میں ہماچل پردیش کے شہر شملہ گئے ۔

 وہاں انہوں دیکھا کہ شملہ میں کئی کسانوں نے کیوی کی کاشت کر رہے ہیں اور منافع کما رہےہیں۔ جب وہ شملہ سے سوپور واپس آئے تو انہوں نے کیوی فارمنگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔

گھر پہنچنے کے فوراً بعد بشیر احمد وار نے اپنے علاقے میں کیوی کے باغ کے لیے تقریباً پانچ کنال اراضی تیار کر لی۔ انہوں نے شروع میں محکمہ زراعت و باغبانی کشمیر سے پودے خریدے اور بعد میں مزید پودے لانے کے لیے شملہ گئے۔  اس وقت ان کے باغ میں کیوی کے چار سو سے زائد پودے ہیں۔

awazthevoice

بشیر احمد وار اپنے باغ میں

بشیر احمد وار اس سال تقریباً 25-30 کوئنٹل کی فصل کی توقع کر رہے ہیں اور فصل خریدنے کے لیے مقامی اور غیر مقامی پھلوں کے تاجروں سے رابطہ بھی کر رہے ہیں۔

بشیر احمد وار نے  بتایا کہ سیب کو وادی میں بہت پہلے متعارف کرایا گیا ہے اور یہ وادی کی سب سے اہم نقد آور فصل ہے۔ تاہم انہوں نے تجویز پیش کی کہ کشمیر میں باغبانی کے شعبے کو زمین اور وسائل کے بہتر استعمال کے لیے پھلوں کی نئی اقسام متعارف کرانے پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔

 بشیر احمد وار کہتے ہیں کہ کشمیر میں کسانوں کو سیب کے حوالے سے کیڑے مار دوا کے اسپرے پر بہت زیادہ رقم خرچ کرنی پڑتی ہے لیکن کیوی کے لیے کسی کیڑے مار دوا کے اسپرے کی ضرورت نہیں ہے، اس لیے لوگوں کو بھی کیوی کی فصل کی کاشت کے ساتھ ساتھ کیوی کی مارکیٹ ویلیو اور صحت کے فوائد کو مدنظر رکھتے ہوئے آگےآنا چاہیے۔

بشیر نے کیوی پلانٹ کی نرسری بنائی ہے جہاں پانچ ہزار سے زائد پودے اگائے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سال میں نے پچیس سو پودے اگائے تھے جنہیں میں نے کسانوں میں مفت تقسیم کئے تھے، ان  کا مقصد پورے کشمیر میں کیوی فارمنگ کو جموں وکشمیر میں بڑے پیمانے پر فروغ دینا ہے۔

awazthevoice

کیوی کی فصل

بشیر احمد وار نے اب کیوی کی کاشت کا تجربہ حاصل کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ان لوگوں کی رہنمائی کے لیے آزاد ہیں جو اپنے کیوی باغات لگانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مطلوب کسان  کسی بھی وقت ان کےباغ میں آکر خود تجربہ کر سکتے ہیں تاکہ ان کے لیے چیزیں آسان ہو سکیں۔