اردو یونیورسٹی میں داستان گوئی کی یادگار محفل

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 10-11-2021
اردو یونیورسٹی میں داستان گوئی کی یادگار محفل
اردو یونیورسٹی میں داستان گوئی کی یادگار محفل

 

 

آواز دی وائس، حیدرآباد
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں یومِ آزاد تقاریب2021ءمیں کل شام محفلِ داستان گوئی کا انعقاد عمل میں آیا۔

بی اے ایم سی جے (آنرس) کے طلبہ سید مظہر الدین اور مصباح ظفر نے جناب محمود فاروقی کی لکھی داستانِ ”تقسیمِ ہند“ کو پیش کیا۔

دونوں فن کاروں نے ہندوستان کے بٹوارے کی المیہ داستان کو طنز کے تیروں کی آمیزش کے ساتھ نہایت عمدگی سے پیش کرتے ہوئے ناظرین سے داد و تحسین حاصل کی۔

محمد معراج احمد، اسسٹنٹ پروفیسر کوآرڈینیٹر داستان گوئی کی ہدایت میں ڈرامہ کلب آف مانو کے تحت داستان گوئی کو اسٹیج کیا گیا۔ صفیان بی ووکیشنل نے سیٹ ڈیزائن کیا، حبیب احمد (سی یو سی ایس) نے کاسٹیوم اور پراپرٹیز کا انتظام کیا، ضمیر حسن پروڈکشن، ڈاکٹر فیروز عالم زبان و تلفظ کی تصحیح کی ذمہ داری نبھائی۔

مشیرہ نے اینکرنگ کے فرائض انجام دیئے۔ پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج نے صدارتی خطاب کیا۔

پروفیسر محمد عبدالعظیم، پراکٹر، پروفیسر مشتاق احمد آئی پٹیل، پروفیسر محمد فریاد، پروفیسر فاروق بخشی، پروفیسر فہیم اختر ندوی، ڈاکٹر احمد خان، جناب ذبیح الہ حسینی و دیگر موجود تھے۔

علیم الدین، اقبال خان، عامر بدر، ڈاکٹر کلیم اللہ ، حبیب احمد اور ڈاکٹر محمد زبیر احمد اور جناب مقیم کمیٹی کے اراکین تھے۔ بڑے پیمانے پر یونیورسٹی کے اساتذہ، غیر تدریسی عملہ اور طلبہ نے مشاہدہ کیا۔