اے ایم یو : کشمیری طلبا دکھا رہے ہیں کشمیریت

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
اے ایم یو : کشمیری طلبا دکھا رہے ہیں کشمیریت
اے ایم یو : کشمیری طلبا دکھا رہے ہیں کشمیریت

 

 

آواز دی وائس، علی گڑھ

وادی کشمیر کی مہمان نوازی یوں تو پورے ملک میں مشہورہے،تاہم اب علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اندر موجود کشمیری طلبا جموں و کشمیر کے نئے طلبا کے لیے اپنی کشمیریت کا ثبوت دے رہے ہیں۔ وہ جے کے یو ٹی کے طلبا کے لیے رہائش کا انتظام کرنے میں پیش پیش ہیں۔

اے ایم یو انتظامیہ کے تعاون سے جموں اور کشمیر یونین ٹیری ٹوری علاقے کے اندراج شدہ طلباءنےجےکے یو ٹی(JKUT) کے ان بچوں کے لیے رہائش کا انتظام کیا ہے۔

انہوں نے ان طلبا  کے لیے یہ انتظامات کئے ہیں جو گیارہویں جماعت کے انٹرنس ٹیسٹ میں شریک ہوئے۔ یونیورسٹی نے حبیب ہال آڈیٹوریم اے ایم یو میں گیارہویں کے انٹرنس ٹیسٹ کے خواہشمندوں کے لیے صاف پانی تک رسائی، کونسلنگ سیل اور ریڈنگ روم جیسی دیگر سہولیات کے ساتھ تین دن اور رات کے قیام کا انتظام کیا ہے۔

 انٹرنس ٹیسٹ میں شرکت کرنے والے جے کے یو ٹی کے خواہشمندوں کے لیے دروازے کھولنے کے علاوہ، جے کے اے ایم یو کے سینئر طلبہ کے ذریعہ ہندوستان کے دیگر علاقوں کے طلبہ کا بھی خیر مقدم کیا جاتا ہے۔

 جے اینڈ کے اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے ترجمان ناصر خیمی نےکہا ہے کہ مناسب اتفاق رائے، پرووسٹ ٹیم اور حبیب ہال کے سینئر طلباء کے ساتھ مشاورت کے بعد انتظامات کیے گئے تھے تاکہ اے ایم یو کے بانی سرسیداحمد خان کے وژن کو آگے بڑھایا جا سکے۔ 

کوآرڈینیٹرجےاینڈ کے علی گڑھ اسٹوڈنٹس زبیر ریشی نے کہا کہ یہ معاہدہ سرسید احمد خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کیے گئے تھے، جنہوں نے اپنی پوری زندگی مسلم کمیونٹی کے درمیان تعلیم کے فروغ میں وقف کر دی تھی،جواب بھی ترقی کے معاملے میں بہت پیچھے ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ تعلیم کو معاشرے کے پسماندہ طبقوں کے لیے قابل رسائی اور سستی بنانے کی کوشش کی۔

سینئر ریسرچ اسکالر اور ایونٹ کے کوآرڈینیٹر عرفان بشیر نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے یہ سب ممکن بنانے کے لیے ان کے ساتھ تعاون کیا۔ جے اینڈ کے اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے جے کے علی گڑھ کے طلبا کے اس قدم کی ستائش کی اور اے ایم یو کے گیارہویں کے انٹرنس ٹیسٹ کے خواہشمندوں کے لیے انتظامات کو ممکن بنانے کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پسماندہ علاقےسےآنے والے طلبا کے لیے انٹرنس ٹیسٹ کے زمانے میں علی گڑھ میں رہائش کے اخراجات اٹھانا ناقابل برداشت سمجھا جاتا ہے۔اس سلسلے میں ایڈووکیٹ ارشد انور کا کہنا تھا کہ یہ قدم غریب طلباء کی مدد کے لیے اٹھایا گیا تھا، رہائش کی سہولیات کے علاوہ انٹرنس ٹیسٹ میں شرکت کرنے والے امیدواروں کو ان کے مستقبل کے امکانات کے لیے بھی رہنمائی کی گئی تھی۔

ایسوسی ایشن نے اس سب کو ممکن بنانے پر کوآرڈینیٹرز عرفان بشیر، زبیر ریشی، ایڈیڈ ارشد انور اور عنایت رسول کا شکریہ ادا کیا۔ ایسوسی ایشن نے سماجی خدمات کے لیے ان کے جذبے اور جوش کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی اس طرح کے قابل تعریف اقدامات کرتے رہیں گے۔