یوپی: روزگار میلے میں 1165 نوجوانوں کو آفر لیٹر ملا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 17-11-2022
 یوپی: روزگار میلے میں 1165 نوجوانوں کو آفر لیٹر ملا
یوپی: روزگار میلے میں 1165 نوجوانوں کو آفر لیٹر ملا

 

 

لکھنو:اترپردیش حکومت کے محکمہ اقلیتی بہبود اور محکمہ روزگار کی مشترکہ کوششوں سے گذشتہ روز  میگا روزگار میلہ میں 1165 نوجوانوں کو آفر لیٹر ملا۔

ریاست اترپردیش میں  18 ڈیویزن کے اقلیتی اکثریتی علاقوں میں ایک خصوصی روزگار میلہ منعقد ہوا۔  16 نومبر 2022 کو اتر پردیش حکومت کے محکمہ اقلیتی بہبود اور محکمہ روزگار کی طرف سے اقلیتی نوجوانوں کے لیے ایک خصوصی روزگار میلہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس روزگار میلہ میں 44 سے زیادہ کمپنیوں نے شرکت کی ہے۔

 اس موقع پر اقلیتی بہبود کے وزیر مملکت دانش آزاد انصاری نے کہا کہ یوگی حکومت ہمیشہ نوجوانوں کی ترقی کے لیے ایمانداری سے کام کرتی رہی ہے۔ اسی سلسلے میں اتر پردیش کے 18 ڈویژنوں کے اقلیتی اکثریتی علاقوں میں اقلیتی نوجوانوں کے لیے خصوصی روزگار میلے کا انعقاد کیا گیا۔

یہ میلہ 16 نومبر2022 کو لکھنؤ کے اقلیتی اکثریتی علاقے کھدرا کے شیعہ ڈگری پی جی کالج میں منعقد ہوا تھا۔

 دانش آزاد انصاری نے کہا  یوگی حکومت کے نوجوانوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ یوگی حکومت نے جس طرح نوجوانوں کو اچھی تعلیم اور اچھا روزگار دینے کا وعدہ کیا تھا، حکومت کے کام کا اثر آج سماج میں نظر آرہا ہے۔ حکومت کا وعدہ پوری طرح پورا ہو گیا ہے۔

awazthevoice

دانش آزاد انصاری نے یہ بھی بتایا کہ جو لوگ اپنا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کے لیے مناسب رہنمائی فراہم کرنے کے لیے مختلف بینکوں کے متعدد اسٹارٹ اپس اور کاؤنٹرز بھی قائم کیے جائیں گے۔ صحت اور تعلیم پر زور اتر پردیش حکومت نے مسلم آبادی والے علاقوں میں صحت اور تعلیم سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبوں کو فروغ دینے کے لیے اقلیتی برادری تک اپنی کوششیں بڑھا دی ہیں۔

 حال ہی میں دو لوک سبھا سیٹوں رام پور اور اعظم گڑھ کے ضمنی انتخابات میں بی جے پی کی جیت سے حکمراں جماعت کا اعتماد بڑھ گیا ہے۔

 سماج وادی پارٹی نے مسلم آبادی والی دونوں سیٹیں بی جے پی سے ہار گئیں۔ پارٹی مسلمانوں کے دل جیتنا چاہتی ہے، بی جے پی کی قومی ایگزیکٹو میٹنگ میں ایک حالیہ تقریر کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے پسماندہ مسلمانوں تک پہنچنے کی اہمیت پر زور دیا۔

 پارٹی کی اس سمت رسائی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ وہ مسلمانوں پر فتح حاصل کرنا چاہتی ہے، جنہیں روایتی طور پر ریاست میں برسراقتدار حریف جماعتوں کا ووٹ بینک سمجھا جاتا ہے۔

 دانش آزاد انصاری ایک پسماندہ کو 2022 کے یوپی اسمبلی انتخابات میں کامیابی کے بعد آدتیہ ناتھ حکومت میں اقلیتوں کا وزیر مملکت مقرر کیا گیا تھا۔ چودھری کفیل انور کو اتر پردیش اردو اکادمی کا چیئرمین مقرر کیا گیا۔