سعودی فیشن فورم نیویارک اور ریاض سے ٹیلی کاسٹ ہوگا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
بدلتا عرب
بدلتا عرب

 

 

سعودی عرب کے فیشن کمیشن نے ایک نئے ڈیجیٹل اقدام کا اعلان کیا ہے جو آئندہ ہفتے ریاض اور نیو یارک سے براہ راست نشر کئے جانے والے ایونٹ کے ساتھ شروع ہوگا۔ فیشن فیوچر جوسعودی عرب میں فیشن کے شعبے کے لئے وقف کردہ پہلے پروگرام کے طور پر2019 میں متعارف کرایا گیا تھا، فیشن فیوچرز لائیو: استحکام اور جدت کی جانب پیشرفت 17جون کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے طور پر دوبارہ لانچ ہو گا۔

سعودی عرب اور امریکہ میں بیک وقت ہونے والے اس ایونٹ کو خصوصی انٹرایکٹیو ورچوئل پلیٹ فارم کے ذریعے شرکاکے لئے آن لائن پیش کیا جائے گا۔ اسے فیشن میں پائیداری، جدت طرازی اور انٹرپرینیورشپ کے لئے عالمی پلیٹ فارم فیشنووویشن کے تعاون سے پیش کیا جارہا ہے۔ فیشن فیوچر کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد فیشن کے سب سے متاثر کن قائدین، ڈیجیٹل تقسیم کنندگان اور آزادسوچ کے حامل ڈیزائن، جدت طرازی اور استحکام کے ارد گردبے مثال انسانی رابطوں کو اکٹھا کرنا ہے۔ انظامت نیویارک سٹی کے فیشنوویشن کی شریک بانی جورڈاناگیمارائس اور دبئی کی ٹی وی پریزنٹر اور پروڈیوسر تغرید الحووش کریں گی۔