ہندوستانی فضائیہ کے لیے ٹاٹا بنائے گا ٹرانسپورٹ طیارے

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
ہندوستانی فضائیہ کے لیے ٹاٹا بنائے گا ٹرانسپورٹ طیارے
ہندوستانی فضائیہ کے لیے ٹاٹا بنائے گا ٹرانسپورٹ طیارے

 

 

وڈودرا: ٹاٹا ایئربس کو ہندوستانی فضائیہ کے لیےC-295 ٹرانسپورٹ طیارے بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

 کمپنی ان طیاروں کو ریاست گجرات کے شہر وڈودرا میں اپنے پلانٹ میں تیار کرے گی۔ فوجی حکام نے یہ اطلاع دی۔

وزارت دفاع کے اہلکار نے کہا کہ یہ مکمل طور پر مقامی ہوگا۔ ہندوستان میں بنائے گئے طیارے 2026 سے 2031 تک فراہم کیے جائیں گے۔

پہلے 16 طیارے 2023 اور 2025 کے درمیان پہنچیں گے۔

 

ہندوستانی فضائیہ آخر کار اسC-295 ٹرانسپورٹ طیارے کا سب سے بڑا آپریٹر بن جائے گا۔

سیکرٹری دفاع نے کہا کہ درآمدات پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ پالیسی یہ ہے کہ جو کچھ ہندوستان میں بن سکتا ہے وہ یہاں بنے گا۔ دفاعی افواج کے لیے میک ان انڈیا کو فروغ دینے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے۔ آپریشنل تیاریوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاتا اور آپریشنل تیاری ہمارے ذہن میں سب سے آگے ہے۔

فوجی وزارت کے ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی 30 اکتوبر2022 کو گجرات کے وڈودرا میں تعمیر کیے جانے والے اس پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔