سام سنگ نے روس کو اسمارٹ فون کی برآمدات معطل کر دیں

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 05-03-2022
سام سنگ نے روس کو اسمارٹ فون کی برآمدات معطل کر دیں
سام سنگ نے روس کو اسمارٹ فون کی برآمدات معطل کر دیں

 

 

ماسکو: سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی نے یوکرین میں فوجی آپریشن کے سلسلے میں روس کو اسمارٹ فونز اور چپس سمیت اپنی تمام مصنوعات کی برآمدات معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ اطلاع نیوز ایجنسی بلومبرگ نے دی ہے۔ بلومبرگ نے سام سنگ کے حوالے سے کہا’’ہم جنگ سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہماری ترجیح اپنے تمام ملازمین اور ان کے خاندانوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے‘‘۔

اس دوران کمپنی نے جنگ سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے 6 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا۔ اس میں ایک ملین ڈالر مالیت کی الیکٹرانک مصنوعات شامل ہیں۔(ایجنسی)