زندہ دل ہندوستانی: نوجوان نے منایا ٹوئٹر کی ملازمت گنوانے کا جشن

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
زندہ دل ہندوستانی: نوجوان نے منایا ٹوئٹر کی ملازمت گنوانے کا جشن
زندہ دل ہندوستانی: نوجوان نے منایا ٹوئٹر کی ملازمت گنوانے کا جشن

 

 

نیو دہلی :  ایک زندہ دل ہندوستانی نوجوان کی ویڈیو آج کل سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ہے ایک ایسا نوجوان جس نے اپنی ملازمت گنوائی ہو وہ اس کا جشن آزادی نظر آرہا ہے- ایک مثبت سوچ کے ساتھ یہ پیغام دے رہا ہے کہ ایک ملازمت جانے سے دنیا ختم نہیں ہوتی, زندگی ابھی باقی ہے-  اور ملازمت بھی ٹویٹر کی -

ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالے جانے کے بعد کمپنی کے ملازمین پریشان ہیں کہ کہیں انہیں نکال نہ دیا جائے تاہم برطرف ہونے والے ایک ملازم کے ردعمل نے سب کو حیران کر دیا ہے۔  25 سالہ یش اگروال برطرفی پر قطعاً دل گرفتہ نہیں ہوئے اور ٹوئٹر میں گزارے وقت کو اپنے لیے اثاثہ قرار دیتے ہوئے ایسی تصویر لگائی جس نے ایسا ماحول پیدا کر دیا کہ گویا انہوں نے جاب ہار کر انٹرنیٹ جیت لیا ہے۔

یش اگروال کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں غالباً وہ ٹوئٹر کے دفتر میں موجود ہیں۔ انہوں نے دونوں ہاتھوں میں صوفے پر رکھے جانے والے کُشن اٹھا رکھے ہیں جن پر ٹوئٹر کے ’مخصوص پرندے‘ کی تصویر ہے جبکہ انہوں نے جو ٹی شرٹ پہنی ہوئی ہے اس پر بھی یہی لوگو ہے۔

اس تصویر کی سب سے اہم بات ان کی زبردست قسم کی مسکراہٹ ہے، جس سے اطمینان بھی جھلک رہا ہے اور جوش بھی۔ انہوں نے ساتھ لکھا ’ابھی برطرفی کی اطلاع ملی ہے۔انہوں نے ٹوئٹر کو ’برڈ ایپ‘ کہتے ہوئے مزید لکھا ’یہ میرے لیے بہت اعزاز کی بات ہے کہ اس ٹیم کا حصہ رہا۔

انہوں نے ساتھ دو ہیش ٹیگ بھی لگائے ’لو ویئر یو ورکڈ، لو ٹوئٹر‘ جمعے کو ٹوئٹر کی انتظامیہ نے ملازمین کی چھانٹی شروع کی تھی اور تقریباً سات ہزار پانچ سو ملازمین نے نوکری کھو دی ہے۔

کمپنی کی جانب سے ای میل موصول ہونے کے بعد زیادہ تر نکالے جانے والے ملازمین نے برہمی کا اظہار کیا اور اس سے متعلق پوسٹس بھی لگائیں ایسے میں یش اگروال کی پوسٹ سب سے الگ دکھائی دی اور صارفین کی بھرپور توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔

یش اگروال کی ٹویٹ کو صرف ایک گھنٹے میں تین ہزار تین سو لائیکس ملے جبکہ ہزاروں کی تعداد میں تبصرے بھی ہوئے۔ زیادہ تر صارفین نے زندگی اور اس سے جڑے معاملات پر یش اگرول کے مثبت خیالات کو سراہتے کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’بہت زیادہ محبت، آپ کا کام ہمیشہ سے متاثرکن رہا ہے۔ مجھے یقین ہے آپ آگے بڑھیں گے اور اسی طرح مزید حیرت انگیز کام کریں گے۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’زندگی کے بارے میں ایسا مثبت رویہ بہت کم دیکھنے کو ملتا ہے۔ آپ کے لیے بے مثال کامیابیوں کی دعا کرتا ہوں۔

ایک اور ٹوئٹر صارف نے کچھ یوں تبصرہ کیا ’نکالے جانے کے بعد توانائی اور جوش بھری ایسی ٹویٹ پہلے کبھی نہیں دیکھی۔‘ انہوں نے بھی یش اگروال کے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ایک اور صارف نے یش اگروال کو تیار رہنے کی صلاح دیتے ہوئے لکھا ’ٹائم فار نیکسٹ چیلنج‘