کھادی انڈیا‘ پویلین - انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر 2022 بنا توجہ کا مرکز

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 15-11-2022
کھادی انڈیا‘ پویلین - انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر  2022 بنا توجہ کا مرکز
کھادی انڈیا‘ پویلین - انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر 2022 بنا توجہ کا مرکز

 

 

نیو دہلی : انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر 2022 میں کھادی انڈیا پویلین میں ہندوستان کی کثیر رنگی نسل، ثقافتی تنوع، رنگ برنگی بنائی اور روایتی دستکاری ایک ہی چھت کے نیچے آ گئی ہے۔ کھادی انڈیا پویلین، ’’ووکل فار لوکل، لوکل ٹو گلوبل‘‘ کے تھیم کو ظاہر کرتا ہے۔

اس کا افتتاح ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر جناب نارائن رانے نے، ایم ایس ایم ای کے وزیر مملکت جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما، کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب منوج کمار، جناب بی بی سوائن، سکریٹری ایم ایس ایم ای اور دیگر معززین کی موجودگی میں کیا

کھادی انڈیا پویلین نے کھادی اداروں کے ذریعے کھادی کاریگروں کی شرکت کے لیے 200 سے زیادہ اسٹال لگائے ہیں، وزیر اعظم کے روزگار پیدا کرنے کے پروگرام (پی ایم ای جی پی) کے تحت قائم کی گئی اکائیاں اور ملک بھر سے ایس ایف یو آر ٹی آئی کلسٹر کے تحت قائم کیے گئے یونٹس، بہترین دستکار کھادی اور ولیج انڈسٹری کی مصنوعات کی نمائش کرتی ہیں۔

مہاتما گاندھی جی اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ساتھ سیلفی پوائنٹ، پرگتی میدان کے ہال نمبر 3 میں کھادی کے تھیم پویلین کا مرکز توجہ ہے۔ تھیم پویلین میں کھادی کے بنیادی شعبوں یعنی دیہی معیشت، ٹیکنالوجی، بنیادی ڈھانچہ، نوجوانوں کی شرکت اور عالمی سطح پر رسائی، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن ’’آتم نربھر بھارت‘‘ کے پانچ ستونوں کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

کھادی انڈیا پویلین میں چرخہ کاتنے کی سرگرمی کا براہ راست مظاہرہ، مٹی کے برتنوں کی اشیاء بنانا، اگربتی بنانا، پشمینہ اور اون پر جموں و کشمیر کی خواتین کاریگروں کی طرف سے کڑھائی وغیرہ کا کام کھادی انڈیا پویلین میں کیا جا رہا ہے، تاکہ نوجوانوں کو اپنا روزگار آپ کرنے کی سرگرمیاں شروع کرنے کے لیے تعلیم دی جاسکے اور ان کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

’ملازمت دینے والا کے بجائے ملازمت فراہم کرنے والا‘، ایک خصوصی سہولت کاری ڈیسک ہے جو ابھرتے ہوئے کاروباریوں کی وزیراعظم کے ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام (پی ایم ای جی پی) کے تحت مینوفیکچرنگ/سروس اکائیوں کے قیام کے بارے میں بھی رہنمائی کرے گا۔ پریمیم کھادی کپڑے کی ایک رینج جیسے؛ کھادی میں مغربی بنگال کی ململ، جموں و کشمیر کی پشمینہ، گجرات کی پٹولا ریشم، بنارسی سلک، بھاگلپوری سلک، پنجاب کی پھول کاری، آندھرا پردیش کی کالم کاری اور پنڈورو کھادی کی مصنوعات اور سوتی، ریشم اور اون کے تانے بانے کی کئی دوسری اقسام کی نمائش انڈیا پویلین میں کی گئی ہے۔ کھادی کاریگروں کے ذریعہ دیہی ماحول میں تیار کردہ گاؤں کی صنعت کی مصنوعات کا ایک وسیع رینج دیکھنے والوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہا ہے۔

کے وی آئی سی کے چیئرمین، جناب منوج کمار نے کہا کہ ’’نئے بھارت کی نئی کھادی‘‘ کی مصنوعات جو کھادی انڈیا پویلین میں دکھائی گئی ہیں، وزیر اعظم کی دور اندیش قیادت میں ’’سودیشی‘‘ اور ’’خود انحصاری‘‘ کی طرف ہندوستان کی ترقی کی علامت ہیں۔ آئی آئی ٹی ایف میں کھادی اور گاؤں کی صنعتوں کی مصنوعات کی یکسر مختلف قسم کی نمائش، ہندوستان کے گھریلو مینوفیکچرنگ سیکٹر اور دیہی معیشت کی مضبوطی کی نشاندہی کرتی ہے، اس لیے کھادی خود انحصاری اور معاشی خود کفالت کا وقت کی کسوٹی پرکھرا اترا ہوا ذریعہ بنی ہوئی ہے۔‘‘ اس موقع پر کے وی آئی سی کے چیئرمین نے کھادی انڈیا پویلین کے افتتاحی پروگرام میں شرکت کرنے والے تمام کھادی کاریہ کرتاؤں کا بھی شکریہ ادا کیا