آئی آر سی ٹی سی: ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ کی حد میں اضافہ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 06-06-2022
آئی آر سی ٹی سی: ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ کی حد  میں اضافہ
آئی آر سی ٹی سی: ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ کی حد میں اضافہ

 

 

 نئی دہلی : مسافروں کی سہولت کے لیےبھارتی ریلوے نے ایک ماہ میں آدھار سے غیرمنسلک ایک یوزرآئی ڈی کے ذریعے زیادہ سے زیادہ 6 ٹکٹوں کی بکنگ کی حد کو بڑھا کر 12 ٹکٹوں تک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی طرح آدھار سے منسلک  ایک یوزر آئی ڈی کے ذریعے ایک ماہ میں زیادہ سے زیادہ 12 ٹکٹوں کی بکنگ کی حد بڑھا کر 24 ٹکٹوں تک کر دی گئی ہے۔ جن مسافروں کیلئے ٹکٹ بک  کیا گیا ہے ان میں سے  ایک مسافر کی تصدیق آدھار کے ذریعے کی جائے گی۔

فی الحال، آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹ/ایپ پر ایک ماہ میں آدھار سے غیرمنسلک ایک یوز آئی ڈی کے ذریعے زیادہ سے زیادہ 6 ٹکٹیں آن لائن بک کی جا سکتی ہیں۔ اسی طرح  آدھار سے منسلک ایک یوزر آئی ڈی کے ذریعے  ایک ماہ میں زیادہ سے زیادہ 12 ٹکٹیں آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹ/ایپ پر آن لائن بک کی جا سکتی ہیں  اور جن مسافروں کیلئے ٹکٹ بک کیا گیا ہے ان میں سے  ایک مسافر کی تصدیق آدھار کے ذریعے کی  جانی ہوتی ہے۔