کورونا بحران کے بعد سعودی عرب میں کھل گئے خریداری کے مواقع

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
کھل گئے بازار اور مالز
کھل گئے بازار اور مالز

 

 

 گذشتہ تقریباً دو برسوں کورونا وائرس کی وبا کے سبب سیاحتی پابندیوں نے سیاحوں اپنے گھر میں مقید کرکے رکھ دیا تھا۔ اب جب کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر دنیا کے متعدد ممالک میں دستک دے رہی ہے، سیاحتی مقامات بھی کھول دیے گئے ہیں۔

اسی کے پیش نظر رواں برس سعودی حکومت نے مقامی اور غیرملکیوں کیلئے بہترین سہولت سے آراستہ سیاحتی پیکج تیار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق سعودی محکمہ سیاحت نے رواں سال 11 سیاحتی مقامات کا پیکیج تیار کیا ہے، موسم گرما کے دوران اس کی بڑے پیمانے پر تشہیر بھی کی جارہی ہے۔

سیاحتی موسم کا سلسلہ ستمبر کے آخر تک جاری رہے گا، بیرون ملک سے آنے والے غیرملکی سیاح بھی اس پیکج سے مستفید ہوں گے۔ محکمہ سیاحت نے اس مرتبہ شاپنگ کو سیاحت سے منسلک کیا ہے۔ خصوصی پیکج کی بدولت سیاح مملکت کے ثقافتی، تاریخی اور قدرتی مقامات سے لطف اٹھانے کے ساتھ ساتھ شاپنگ بھی کرسکیں گے، شائقین کو سیاحتی مقامات پر اپنی پسندیدہ اشیا دیکھنے اور حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

محکمہ سیاحت کی کوشش ہے کہ سیاحت کے ساتھ شاپنگ کا شوق بھی پورا کرایا جائے۔ سعودی وژن کے تحت سیاحت کے فروغ کی پالیسی کا یہ بنیادی حصہ ہے، اس سلسلے میں 250 سے زیادہ نجی ادارے مختلف طرح کی شاپنگ کی سہولت دے رہے ہیں۔

سعودی حکومت کو 2018 میں سیاحوں کی خریداری سے ایک ارب 520 ملین ریال کی آمدنی ہوئی تھی۔