آتم نربھر بھارت کے لیے پانچ 'میک ٹو' پروجیکٹوں کو منظوری

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 05-11-2022
آتم نربھر بھارت کے لیے پانچ 'میک ٹو' پروجیکٹوں کو منظوری
آتم نربھر بھارت کے لیے پانچ 'میک ٹو' پروجیکٹوں کو منظوری

 

 

نئی دہلی : ہندوستانی فوج نے دیسی ساختہ جاری منصوبوں کو مزید فروغ دینے کے لیے پانچ میک II پروجیکٹوں کی منظوری دی ہے۔ یہ منصوبے ہندوستانی صنعت کی طرف سے مالی اعانت حاصل شدہ ہیں ، جنہیں پروٹو ٹائپ ڈیولپمنٹ کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔

گھریلوصنعتوں کو پروٹوٹائپ تیار کرنے کے بعد ہتھیاروں کا آرڈر دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ ہندوستانی فوج پہلے ہی سرمایہ کے حصول کے میک ٹو کے عمل کے تحت 43 منصوبوں پر کام کر رہی ہے، جن میں سے 22 اب پروٹو ٹائپ ڈیولپمنٹ کے مرحلے میں ہیں۔

فریکوئنسی مین پیکڈ سافٹ ویئر ڈیفائنڈ ریڈیو فریکوینسی مین پیکڈ سافٹ ویئر ڈیفائنڈ ریڈیو (ایچ ایف ایس ڈی آر) کی پروٹو ٹائپ ڈیولپمنٹ کے لیے ملک کی 14 ترقی پذیر ایجنسیوں کو پروجیکٹ سیکشن آرڈرز (پی ایس او) دیے گئے ہیں۔

اس کے بعد ہندوستانی فوج 300ایچ ایف ایس ڈی آر خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ جدید ترین، ہلکے وزن والے ایچ ایف ایس ڈی آر ڈیٹا کی گنجائش اور بینڈ کی چوڑائی میں اضافہ کے ذریعے بہتر سیکورٹی کے ساتھ ساتھ طویل فاصلے تک ریڈیو مواصلات فراہم کرے گا۔

یہجی آئی ایس کا استعمال کرتے ہوئے نقشہ پر مبنی نیویگیشن کے ساتھ بلیو فورس ٹریکنگ کی سہولت فراہم کرے گا۔ یہ ریڈیو سیٹ موجودہ ایچ ایف ریڈیو سیٹس کی جگہ لیں گے۔

ڈرون کل سسٹم

اگرچہ ڈرون سے متعلق ٹیکنالوجیز مسلسل ترقی کر رہی ہیں لیکن رموٹلی پائلٹیڈایئر کرافٹ سسٹم نے جدید میدان جنگ کو بہت متاثر کیا ہے۔ اس شعبے میں عالمی معیار کی مصنوعات تیار کرنے کے لیے مقامی صنعت کے پاس کافی مہارت ہے۔ ہندوستانی فوج نے میک ٹو اسکیم کے تحت ڈرون کِل سسٹم کے 35 سیٹوں کی خریداری کے لیے 18 ترقی پذیر ایجنسیوں کو پروجیکٹ اپروول آرڈرز (پی ایس او) کی منظوری دے دی ہے۔

ڈرون کِل سسٹم لو ریڈیو کراس سیکشن (آر سی ایس) ڈرون/ بغیر پائلٹ ایریل سسٹم (یو اے ایس) کے خلاف ایک ہارڈکِل اینٹی ڈرون سسٹم ہے، جسے دن اور رات دونوںوقت ہر طرح کے علاقوں میں کام کرنے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔

ٹریننگ ویپن سمیولیٹر

آرمی نے ٹریننگ ویپن سمیولیٹر ( آئی ڈبلیو ٹی ایس) کے پروٹو ٹائپ تیار کرنے کے لیے چار ترقی پذیر ایجنسیوں (ڈی اے ) کو پروجیکٹ اپروول آرڈرز (پی ایس او) جاری کیے ہیں۔ 

اس کے بعد فوج آئی ڈبلیو ٹی ایس کے 125 سیٹ خریدے گی۔ یہ ہندوستانی پروجیکٹ ایم ایس ایم ای /اسٹارٹ اپس کے لیے مخصوص ہے۔ اسے نوجوان فوجیوں کو مختلف قسم کے ہتھیاروں سے گولی مارنے کا طریقہ سکھانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

آئی ڈبلیو ٹی ایس گولہ بارود کی لاگت کو کم کرنے میں بھی مدد کرے گا اور خراب موسم کے چیلنجوں اور فائرنگ کی حدود کی دستیابی میں بھی۔ ہر آئی ڈبلیو ٹی ایس بیک وقت 10 اہلکاروں کو تربیت دے سکتا ہے۔

ٹرمینلی گائیڈڈ میونیشنز(ٹی جی ایم)

میک ٹو اسکیم کے تحت 155 ملی میٹر ٹرمینلی گائیڈڈ میونیشنز (ٹی جی ایم) کی ترقی کے لیے چھ ترقی پذیر ایجنسیوں کو پروجیکٹ کی منظوری کے آرڈر جاری کیے گئے ہیں۔

گولہ بارود کی کئی قسمیں درست حملے کی صلاحیت کی فہرست میں رکھی گئی تھیں۔ لہذا ہندوستانی فوج یقینی درستگی اور مہلکیت کے ساتھ اعلی قیمت کے اہداف کے خلاف 155ایم ایم ٹی جی ایم کے تقریباً 2000 راونڈز حاصل کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ میڈیم رینج پریسیزن کِل سسٹم

ڈیفنس ایکوزیشن کونسل (ڈی اےسی ) نے ایم آرپی کے ایس کا ایک پروٹو ٹائپ تیار کرنے کےلیے 15 ترقی پذیر ایجنسیوں کو پروجیکٹ کی منظوری کے آرڈر جاری کیے ہیں۔ اس پروٹو ٹائپ کی کامیاب ترقی کے بعد، ہندوستانی فوج ایم آر پی کے ایسکے 10 سیٹ خریدے گی۔

ایک بار لانچ ہونے کے بعد، یہ ہوا میں دو گھنٹے تک 'لوئٹر'کر سکتا ہے اور 40 کلومیٹر تک کے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے ۔ ایم آر پی کے ایس خریدنے کی فوری ضرورت ہے جو دن اور رات کے تمام موسموں میں اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہو۔ یہ سسٹمآرٹلری یونٹوں کو مقررہ اور متحرک اہداف کو درست طریقے سے تلاش کرنے، حملہ کرنے اور تباہ کرنے میں مدد دے گا۔