گھریلو شیئر بازار نئے ریکارڈ قائم

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
شئیر بازار
شئیر بازار

 

مبئی، گھریلو شیئر بازار نئے ریکارڈ قائم کر رہا ہے ۔آج بی ایس ای کا سنسیکس اب تک کی اعلیٰ ترین ریکارڈ سطح 52516.76 پوائنٹس تک پہنچنے میں کامیاب رہا۔ اس دوران نیشنل اسٹاک ایکسچینج این ایس ای کا نفٹی 15431.75 پوائنٹس کی اعلیٰ سطح کو چھو لیا۔ بی ایس ای کا سنسیکس تقریباً 250 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 52400 پوائنٹس پر کھلا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ اب تک کی ریکارڈ سطح 52516.76 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ سیشن کے دوران یہ 52285.72 پوائنٹس کی کمتر سطح تک کم ہوا اور ابھی یہ 161.08 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 52315.21 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا ہے۔این ایس ای کا نفٹی 57 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 15371.45 پوائنٹس پر کھلا اور شروعاتی کاروبار میں ہی 15431.75 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا۔ اس دوران یہ 15365.55 پوائنٹس کی نچلی سطح تک کم ہوا۔ ابھی یہ 67.50 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 15382.20 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا ہے۔

(ایجنسی ان پٹ )