دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ہیرا دریافت

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 18-06-2021
دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ہیرا
دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ہیرا

 

 

گبرون

افریقہ کے ملک بوٹسوانا سے 1098 قیراط کا ہیرا دریافت ہوا ہے جسے دنیا کا تیسرا بڑا ہیرا قرار دیا جا رہا ہے۔

ایک خبر رساں ادارے کے مطابق جواہرات اور قیمتی دھاتوں کی کان کنی کرنے والی کمپنی اینگلو امریکن پی ایل سی کی ڈی بیئر کمپنی اور بوٹسوانا کی حکومت کے اشتراک سے کان کنی کرنے والی مقامی کمپنی ڈیبسوانا ڈائمنڈ کمپنی نے دریافت کیا ہے۔

ڈیبسوانا ڈائمنڈ کمپنی کے قائم مقام مینجنگ ڈائریکٹر لائنیٹ آرمسٹرانگ نے یہ دریافت ہونے والا ہیرا بوٹسوانا کے صدر موکگویٹسی ماسیسی کو پیش کیا۔

بوٹسوانا سے دریافت ہونے والے اس ہیرے کو دنیا کا تیسرا بڑا ہیرا قرار دیا جا رہا ہے۔

دنیا کا سب سے بڑا ہیرا 3106 قیراط کا ہے جسے ’کولینن‘ کا نام دیا گیا تھا۔ یہ ہیرا 1905 میں جنوبی افریقہ سے دریافت ہوا تھا۔

اس کے بعد ’لوکارا‘ کو دنیا کا دوسرا بڑا ہیرا قرار دیا جاتا ہے۔

اس کا وزن 1109 قیراط ہے اور یہ 2015 میں بوٹسوانا ہی سے دریافت ہوا تھا۔ اس ہیرے کی لمبائی 73 ملی میٹر، چوڑائی 52 ملی میٹر اور موٹائی 27 ملی میٹر ہے۔

اس ہیرے کی لمبائی 73 ملی میٹر، چوڑائی 52 ملی میٹر اور موٹائی 27 ملی میٹر ہے۔

ڈیبسوانا ڈائمنڈ کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ان کی کمپنی نے اپنے گزشتہ 50 سالہ دور میں یہ سب سے بڑا ہیرا دریافت کیا ہے۔