غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 21-11-2021
غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی
غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی

 

 

ممبئی: ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مسلسل دوسرے ہفتے گھٹ کر 12 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 76.3 کروڑ ڈالر کی کمی کے ساتھ 640.11 ارب ڈالر رہ گئے۔

اس سے پہلے والے ہفتہ میں 1.14 ارب ڈالر گھٹ کر 640.87 ارب ڈالر ہوگئے تھے۔

ریزرو بینک کے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو غیر ملکی کرنسی کے اثاثے 12 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 2.09 ارب ڈالر گھٹ کر 575.48 بلین ڈالر رہ گئے۔

تاہم اسی عرصے کے دوران سونے کے ذخائر 1.46 ارب ڈالر بڑھ کر 40.24 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔ خصوصی ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر ایس ) زیر جائزہ ہفتے میں 10.3 کروڑ ڈالر سے گھٹ کر 19.18 ارب ڈالر رہ گئے۔

اسی طرح بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ذخائر 2.7 کروڑ ڈالر کی کمی سے 5.20 ارب ڈالر رہ گئے۔ (ایجنسی ان پٹ )