عالمی منڈی میں کچے تیل کی قیمت میں گراوٹ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 15-03-2022
عالمی منڈی میں کچے تیل کی قیمت میں گراوٹ
عالمی منڈی میں کچے تیل کی قیمت میں گراوٹ

 

 

نئی دہلی: روس کی یوکرین سے جنگ شروع ہونے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہونے کے بعد اب ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے، قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے کم ہو گئی۔

ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 5 فی صد سے زائد گراوٹ کے بعد 97 اعشاریہ 13 ڈالرز پر آ گئی۔ برینٹ خام تیل کی قیمت کم ہو کر 100 اعشاریہ 54 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ چینی معیشت میں سست روی کو قیمتوں میں کمی کا سبب مانا جاتاہے۔

برینٹ خام تیل نئی بلندی پر پہنچ گیاہے۔ چین کی معیشت میں ممکنہ سست روی کے خدشات تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ بتائے جا رہے ہیں۔

اس سے پہلے روس یوکرین جنگ سے تیل کی قیمتوں میں 14 سال کے بعد بڑا اضافہ ہو ا تھا۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق یکم تا 14 مارچ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت 23 روپے بڑھی۔

اس دوران عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 34 روپے بڑھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کافی عرصے سے ہر 15 دن بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل سامنے آ رہا تھا، تاہم سیاسی صورتِ حال کے سبب 16 مارچ سے قیمتوں میں رد و بدل نہ ہونے کا قوی امکان ہے۔

ماہرینِ معیشت کی جانب سے قیمتیں مسلسل تبدیل نہ کیے جانے سے ترقیاتی منصوبے رکنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ (ایجنسی)