جون میں ایک ہفتہ بینک بند رہیں گے

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
جون میں ایک ہفتہ بینک بند رہیں گے
جون میں ایک ہفتہ بینک بند رہیں گے

 

 

نئی دہلی: جون کے مہینے میں اگر آپ کو کسی کام سے بینک جانا ہو تو جلد از جلد طے کرلیں، کیونکہ 11 سے بینک کی چھٹیاں شروع ہو رہی ہیں۔ یہ چھٹیاں 26 تک 6 دن کی ہوں گی اور 27 جون کو بینک ملازمین کی ہڑتال ہوگی۔

ایسے میں اس ماہ کل چھٹی 7 دن کی ہوگی۔ تاہم ملک کے مختلف مقامات پر تعطیلات مختلف دنوں کے لیے ہونے والی ہیں۔

پرائیویٹ سیکٹر کے بینکوں کے ملازمین نے بدھ کو کہا کہ پنشن سے متعلق مسائل اور ان کے پانچ دن کام کرنے کے مطالبے کے لیے 27 جون کو پورے دن کی ہڑتال ہوگی۔

یونائیٹڈ فورم آف بینک یونینز، نو بینک یونینوں کی ایک باڈی جس میں آل انڈیا بینک آفیسرز کنفیڈریشن، آل انڈیا بینک ایمپلائز ایسوسی ایشن اور نیشنل ایسوسی ایشن آف بینک ایمپلائز شامل ہیں، نے ہڑتال کی کال دی ہے۔

ہڑتال میں 7 لاکھ کارکن شریک ہوں گے۔

اے آئی بی ای اےکے جنرل سکریٹری سی ایچ وینکٹاچلم نے بینک ملازمین کی میٹنگ کے بعد کہا کہ مطالبہ یہ ہے کہ نیشنل پنشن اسکیم میں ترمیم کرکے اسے ختم کیا جائے اور تمام بینک ملازمین کے لیے پرانی پنشن اسکیم کو بحال کیا جائے۔

پی ٹی آئی کے مطابق اس ہڑتال میں 7 لاکھ کارکن شامل ہوں گے جس سے کام بڑے پیمانے پر متاثر ہوگا۔ 11 جون کو دوسرے ہفتہ کی وجہ سے بینک بند رہیں گے جبکہ 12 جون کو اتوار کی وجہ سے بینک بند رہیں گے۔

۔ 15 جون کوآئیزول، بھونیشور، جموں اور سری نگر میں وائی ایم اے ڈے کے موقع پر،اور جموں میں گرو ہرگوبندجی کے یوم پیدائش کے موقع پر بینک بند رہیں گے۔ پھر 19 تاریخ کو اتوار، 25 تاریخ کو چوتھا ہفتہ اور 26 تاریخ کو دوسرے اتوار کی وجہ سے بینک بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ 15 اور 27 جون کے علاوہ ہفتہ اور اتوار کو بینک بند رہتے ہیں۔