مئی کے مہینے میں بینک کی 13چھٹیاں

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 01-05-2022
مئی کے مہینے میں بینک کی 13چھٹیاں
مئی کے مہینے میں بینک کی 13چھٹیاں

 

 

نئی دہلی: مئی کے آغاز کے ساتھ ہی ریزرو بینک نے اس مہینے کی بینک تعطیلات کا کیلنڈر جاری کر دیا ہے۔ اس بار بینک مجموعی طور پر 11 دن بند رہیں گے جن میں تیسرے اور چوتھے ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات شامل ہیں۔ آر بی آئی کے جاری کردہ کیلنڈر کے مطابق یہ چھٹیاں عید، پرشورام جینتی، بسوا جینتی، اکشے ترتیا، رابندر ناتھ ٹیگور کی سالگرہ اور بدھ پورنیما کے موقع پر دی گئی ہیں۔

آج کل نیٹ بینکنگ اور موبائل بینکنگ کا دور ہے، لوگ گھر بیٹھے بینک کے لین دین بہت آسانی سے طے کرلیتے ہیں، لیکن بعض اوقات ایسے کام ہوتے ہیں جن کے لیے بینک کی برانچ میں جانا پڑتا ہے۔ اگر آپ کوئی ایسا کام کرتے ہیں جس میں آپ کو بینک برانچ جانے کی ضرورت پڑسکتی ہے، تو ان چھٹیوں کا خیال رکھنا آپ کے لیے بہت ضروری ہوگا۔ بصورت دیگر آپ کا کوئی بھی بڑا لین دین پھنس سکتا ہے۔

یکم مئی 2022: ملک بھر کے تمام بینک اتوار کی وجہ سے بند رہیں گے۔ 2 مئی 2022: کوچی اور ترواننت پورم کے بینک عید کی وجہ سے بند رہیں گے۔ 3 مئی 2022: بھگوان شری پرشورام جینتی/عید الفطر)/ بسوا جینتی/ اکشے تریتیہ کی وجہ سے بند رہے گا

۔ 4 مئی 2022: تلنگانہ میں عید الفطر کے موقع پر تمام بینک بند رہیں گے۔ 8 مئی 2022: اتوار کی وجہ سے بینک بند رہیں گے۔ 9 مئی 2022: مغربی بنگال میں رابندر ناتھ ٹیگور کی یوم پیدائش کے موقع پر بینک بند رہیں گے۔ 14 مئی 2022: دوسرے ہفتہ کی وجہ سے بینک بند رہیں گے۔ 15 مئی 2022: اتوار کی وجہ سے بند بینک بند رہیں گے۔19 مئی 2022: بدھ پورنیما کی وجہ سے جمعرات کو بند رہے گا۔

۔ 22 مئی 2022: اتوار کی وجہ سے بینک بند رہیں گے۔ 24 مئی 2022: قاضی نذر الاسلام کے یوم پیدائش کے موقع پر سکم میں تمام بینک بند رہیں گے۔ 28 مئی 2022: چوتھے ہفتہ کی وجہ سے بینک بند رہیں گے۔ 29 مئی 2022: اتوار کی وجہ سے بینک میں چھٹی ہوگی۔