Never eat these things on an empty stomach

کھٹے پھل: صبح سویرے خالی پیٹ مالٹا، موسمی اور انناس جیسے کھٹے پھل کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ کھٹے پھلوں میں تیزابیت زیادہ ہوتی ہے۔ انہیں خالی پیٹ کھانے سے گیس، سینے میں جلن اور معدے کی جھلی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

ٹماٹر: خالی پیٹ ٹماٹر کھانے سے بھی بچنا چاہیے۔ اس سے معدے سے جڑی تکالیف ہو سکتی ہیں۔ ٹماٹر میں ٹینک ایسڈ ہوتا ہے، جو معدے کی تیزابیت کو بڑھا سکتا ہے اور السر کا خطرہ پیدا کر سکتا ہے۔

کیلا: کیلا صحت کے لیے فائدہ مند ضرور ہے، لیکن خالی پیٹ کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ خالی پیٹ کیلا کھانے سے جسم میں میگنیشیم کی مقدار اچانک بڑھ جاتی ہے، جس کا اثر دل پر پڑ سکتا ہے۔

ٹھنڈی چیزیں: صبح خالی پیٹ ٹھنڈی چیزوں کے استعمال سے بچیں۔ فریج کا پانی یا جوس پینا صحت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ خالی پیٹ ٹھنڈی چیزیں لینے سے ہاضمہ کمزور ہوتا ہے اور نظامِ ہضم متاثر ہو سکتا ہے۔

مٹھائی یا چینی سے بھرے کھانے: صبح خالی پیٹ مٹھائی یا شکر سے بھرے کھانے کھانے سے پرہیز کریں۔ اس وقت چینی کھانے سے بلڈ شوگر لیول اچانک بڑھ سکتا ہے، جس سے ذیابیطس اور میٹابولک امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

چائے یا کافی: خالی پیٹ چائے یا کافی پینے سے بھی بچنا چاہیے۔ اس سے تیزابیت اور سینے کی جلن ہو سکتی ہے۔ چائے میں موجود ٹینک ایسڈ معدے کی جھلی کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

دہی: خالی پیٹ دہی کھانا بھی ٹھیک نہیں ہے۔ دہی معدے میں موجود تیزاب سے مل کر نقصان پہنچا سکتی ہے اور فائدہ مند بیکٹیریا کو ختم کر سکتی ہے۔

مصالحہ دار یا تلی ہوئی چیزیں: صبح خالی پیٹ مصالحہ دار یا تلی بھنی چیزیں کھانے سے پرہیز کریں۔ یہ معدے کی جھلی کو نقصان پہنچاتی ہیں اور ایسڈ ریفلوکس یا گیس کا مسئلہ پیدا کر سکتی ہیں۔

سودا یا کولڈ ڈرنکس: خالی پیٹ سودا یا کولڈ ڈرنکس پینے سے بچیں۔ ان میں موجود کاربن ڈائی آکسائیڈ اور تیزاب معدے میں جا کر تیزابیت بڑھاتے ہیں، جس سے پیٹ درد، سوجن یا السر کا خطرہ ہو سکتا ہے۔

Best foods for hair problems

click here to new story