#Pulwama

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 28-06-2021
#Pulwama
#Pulwama

 

 

سری نگر: جموں وکشمیر کے پلوامہ میں دہشت گردوں نے ایک اسپیشل پولیس آفیسر (ایس پی او) کو ہلاک کردیا۔ دہشت گرد پلوامہ کے گاؤں ہریاریگرام میں واقع ایس پی او فیاض احمد کے گھر پہنچے اور وہاں اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ اس حملے میں ایس پی او کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ علاج کے دوران ان کی اہلیہ اسپتال میں دم توڑ گئیں۔ جبکہ ایس او پی کی بیٹی بری طرح زخمی ہونے کے بعد اسپتال میں زیرعلاج ہے۔ پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی مہم چلائی ہے۔