#Pulwama encounter

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
#Pulwama encounter
#Pulwama encounter

 

 

پلوامہ :کشمیر میں ایک اور دہشت گردانہ حملہ ہوا ۔پلوامہ میں رات دہشت گردوں اور سیکورتی فورسیز کے درمیان تصادم شروع ہوگیا۔ اس معاملے کی جانکاری کشمیر زون کی پولیس نے دی۔ اس تصادم میں ایک جوان شہید ہوگیا ہے۔ وہیں ایک دہشت گرد کے بھی مارے جانے کی اطلاع ہے۔ اس سے پہلے کشمیر زون پولیس نے بتایا کہ پلوامہ واقع حاجن راج پورہ میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسیز کے درمیان انکاونٹر شروع ہوا۔ سیکورٹی اہلکاروں کو اِن پُٹ ملا تھا کہ علاقے میں کچھ دہشت گرد ہیں، جس کے بعد سرچ آپریشن چلایا گیا۔ جانکاری کے مطابق، تلاشی مہم کے دوران جیسے ہی سیکورٹی اہلکار مشکوک ٹھکانے پر پہنچے، دہشت گردوں نے ان پر گولیاں چلادیں۔ اس کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے محاذ سنبھالا اور بھاری گولہ باری کی