#AlAqsaMosque

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 11-05-2021
ٹکراو جاری ہے
ٹکراو جاری ہے

 

 

یروشلم ‘ فلسطینی طبی عملے کے مطابق بیت المقدس میں سوموار کو ہونے والی جھڑپوں میں زخمی ہونے والے مزید پچاس فلسطینیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں امداد مہیا کی جا رہی ہے۔ اسرائیلی پولیس کی جانب سے مسجد الاقصی کے قریب موجود فلسطینیوں کے خلاف آنسو گیس اور سٹن گرینیڈز کا استعمال کیا جا رہا ہے جواب میں اسرائیلی پولیس نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی جانب سے پولیس پر پتھر اور کرسیاں پھینکی جا رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں اسرائیلی پولیس کو مسجد الاقصی کے اندر آنسو گیس کے شیلز اور سٹن گرینیڈز پھینکتے دیکھا جا سکتا ہے۔ مسجد الاقصی کے انتظامات کے ذمہ دار ادارے وقف کے ترجمان فراس دیبز کا کہنا ہے کہ درجنوں افراد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ فلسطینی ہلال احمر کے مطابق تین زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔